1-کیا اللہ تعالیٰ سے ایسی دعا کرنی چاہیئےکہ”یا اللہ میری تنخواہ زیادہ کر دے، میری نوکری اچھی کردے“اور اگر ایک بیٹی ہے اور اب اولاد نہیں ہو رہی، تو کیا ایسی دعا مانگ سکتے ہیں کہ”یا الله اب مجھے بیٹا دے“جیساکہ کہا جاتا ہے کہ جتنا مال ہوگا اتنا ہی حساب کتاب ہوگا، تو کیا ایسی دعا کرنا صحیح ہے یا پھر جو اللہ نے دیا ہے، بس اس پر ہی اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے اور خواہش نہیں چاہیئے؟
2-میری بیٹی دو سال پانچ ماہ کی ہو چکی ہے، وہ کچھ کھاتی نہیں ہے، اس کے لئے وظیفہ بتائیں۔
مال اور اولاد میں اضافہ اور خیر و برکت کے لئے دعا کرنا جائز اور درست ہے،اس لئے سائل بلا شبہ نرینہ اولاد اور مال میں اضافہ اور خیر و برکت کے لئے دعا کر سکتا ہے۔
جبکہ بیٹی کچھ نہ کھاتی ہو تو کسی ماہر معالج کو دکھانا اور اس کا علاج کرانا زیادہ بہتر رہے گا۔