طلاق

بھائیوں کے دباؤ کی وجہ سے طلاق نامہ پردستخط کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
16884
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بھائیوں کے دباؤ کی وجہ سے طلاق نامہ پردستخط کرنے کا حکم

مفتی صاحب برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ اگر مندرجہ ذیل تفصیل کے مطابق اگر طلاق دی جائے کہ میرے دو بھائیوں نےمیرے واسطے طلاق نامہ لکھا کہ میں اپنی بیوی کو تین طلاق ایک سطر میں دیتا ہوں ،ان کا مجھے پریشانی میں ڈالنے کی وجہ سے میں نے اس طلاق نامہ پر صرف سائن کیا، کیا طلاق ہو جائے گی ؟ اور کیا میرے لئے اپنے بیوی کے پاس جانے کا کوئی راستہ ہے ؟ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب سائل کو معلوم تھا کہ اس پیپر میں تین طلاقیں درج ہیں ،تو اس پر دستخط کرنے سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کرحرمت مغلظہ بھی ثابت ہو چکی ہے، جس کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا اور بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا اس لئے ان دونوں پر ایک دوسرے سے علیحدگی لازم ہے ، اور عورت ایام عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسرے مسلمان مرد کیساتھ نکاح بھی کر سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ:فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ(البقرہ:230)
وفی الدرالمختار: [فروع]كتب الطلاق، وإن مستبينا على نحو لوح وقع إن نوى، وقيل مطلقا اھ(3/ 246)
وفی ردالمحتار: (قوله إن مستبينا) أي ولم يكن مرسوما أي معتادا وإنما لم يقيده به لفهمه من مقابلة وهو قوله: ولو كتب على وجه الرسالة إلخ فإنه المراد بالمرسوم (قوله مطلقا) المراد به في الموضعين نوى أو لم ينو اھ(3/ 236)
وفی الدرالمختار: (ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا اھ(3/ 244)
وفی الھندیہ: (الفصل السادس في الطلاق بالكتابة): وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق يقع وإلا فلا وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو اھ(1/ 446)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16884کی تصدیق کریں
0     541
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات