ذکر دعاء اور درود

بہتر روزگارکیلئے وظیفہ

فتوی نمبر :
16893
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

بہتر روزگارکیلئے وظیفہ

جناب میرا پہلا سوال یہ ہے کہ آج کل انٹرنیٹ پہ بہت سی کمپنیز اپنا کام دے رہی ہیں اور بہت سارے لوگ اپنے گھر میں بیٹھ کر اُن کا کام کر رہے ہیں، میں نے MBA فائنانس کیا ہوا ہے، اگر میں ان ویب سائٹس پہ کام کرتا ہوں تو مجھے اگر جو بھی منصوبہ ملےگا اُس میں بینک کے کام بھی ہوتے ہیں۔ تو اگر میں یہ کام کرتا ہوں تو کیا میرے لئے یہ کمائی حلال ہوگی؟ میں کیسے سود کے کمائی سے بچ سکتا ہوں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ ظاہر ہے میں نے MBA فائنانس کیا ہوا ہے اور مجھے جہاں بھی نوکری ملی وه فائنانس کی ہوگی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ جہاں بھی نوکری کرونگا اُن کے بینکوں میں اکاونٹ بھی ہونگے اگر میں ان کی نوکری کرتا ہوں تو مجھے بینکوں سے بھی معاملہ کرنا پڑے گا اور اگر نہیں کرتا تو کمپنیز مجھے نکال دیگی ۔ تو ایسی صورتِ حال میں مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟ کیا مجھے بھی سود جیسی لعنت کی دوڑ میں شامل ہونا چاہئیے یا گھر بیٹھ جانا چاہئیے ؟ براہِ مہربانی میرے ان سوالوں کا جلدی جواب دیجئے گا تاکہ میں گناہ گار ہونے سے بچ جاؤ۔ مجھے حالات اچھے کرنے کے لیے کوئی اچھی سی دُعا بھی بتائیے جو میں پڑھوں اور میرے حالات اچھے جائیں, استخارہ کر کے بتائیے گا، کیونکہ میں نے بہت سے وظائف پڑھے ہیں، پھر کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر کسی ایسی کمپنی میں ملازمت اختیار کرے جس کا بنیادی کاروبار شرعاً جائز و حلال ہو اور کبھی کبھار اُسےبینک سے معاملات کرنے پڑھتے ہوں تو اُس سے اس کی ملازمت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ، اِلا یہ کہ اس کی ملازمت ہی بنک کے معاملات انجام دینے سے متعلق ہو، تو اس صورت میں اپنی ذمہ داریوں سے متعلق وضاحت لکھ کر اس سے متعلق بھی حکمِ شرعی سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ جبکہ وہ درجِ ذیل وظائف کی پابندی کرے تو ان شاء اللہ اسے بہتر اور حلال روزگار میسر ہوگا۔ مندرجہ ذیل دو آیتیں فرض نمازوں کے بعد اور نوافل کے بعد اور سوتے وقت پڑھا کریں ان شاء اللہ رزق میں وسعت اور مال میں ترقی نصیب ہوگی اور تنگی دور ہو جائیگی لیکن پورے یقین کیساتھ پڑھنا ضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ:{قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (26) تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ } [آل عمران: 26، 27]
وفي إعلاء السنن: قال ولا يجوز الإستيجار بالمنفعة المحرمة كالزنا والزمر والنوح والغناء وبه قال مالك والشافعي وأبو حنيفه وصاحباه الخ (ج ١٦ ص ٢١۲)
وفي تكملة فتح الملهم: قوله ’’وكاتبه‘‘لأن كتابة الربا اعانة عليه ومن هنا ظهر ان التوظف في البنوك الربوية لا يجوز، فان كان عمل الموظف في البنك ما يعين على الربا، كالكتابة أو لحساب، فذاك حرام، الوجهين: الأول اعانة على المعصية، والثاني: أخذ الأجرة من المال الحرام، فاني معظم دخل البنوك حرام مستجلب بالربا، وأما اذا كان العمل لا علاقة له بالربا فانه حرام للوجه الثاني فحسب فاذا وجد بنك معظم دخله حلال، جاز فيه التوظف للنوع الثاني من الأعمال، والله اعلم (۱/ ۶۱۹)-
وفي الفتاوى الهندية: ولا تجوز الإجارة على شيء من الغناء والنوح والمزامير والطبل وشيء من اللهو اھ (4/ 449) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16893کی تصدیق کریں
0     447
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات