میں نے یہ پوچھنا تھا کہ اگر بیوی سے بات کرتے وقت غلطی سے ہم یہ کہہ دیں”اچھا چُپ ہو جا میری ماں “یا پھر انجانے میں "ماں " کا لفظ نکل جائے ، تو اس سے نکاح پر کچھ ہوتا تو نہیں ہے؟
بیوی کو ماں کہنا اگرچہ ناپسندیدہ اور قبیح ہے، مگر اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
کما في الدر المختار: ويكره قوله أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه الخ
(وفی رد المحتار تحت) (قوله: ويكره إلخ) جزم بالكراهة تبعا للبحر والنهر والذي في الفتح: وفي أنت أمي لا يكون مظاهرا، وينبغي أن يكون مكروها اھ (3/ 470)
شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟
یونیکوڈ تفریق و تنسیخ 1