تفریق و تنسیخ

نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
34908
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

میری رہنمائی فرمائیں میرا نکاح صحیح ہے یا نہیں ؟دراصل میری بیوی بت پرست ہے اور وہ چھ مہینے کی حاملہ تھی جب میں نے اس سے نکاح کیا، مسجد کے امام نے اسے کہا کہ کلمہ پڑھو اور اس کا نام تبدیل کر کے ”عائشہ“ رکھا، نکاح کے تقریباً تین مہینے بعد ہماری بیٹی ہوئی مگر میری بیوی اب بھی بت پرست ہے تو میر اسوال یہ ہے کہ کیا میر انکاح صحیح ہے اور میری بیٹی حلال ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی نے نکاح کے موقع پر چونکہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا تھا اس لئے سائل کا اسکے ساتھ نکاح درست منعقد ہو چکا تھا لیکن نکاح کے بعد اگر دوبارہ اس نے بت پرستی اختیار کرلی ہو تو دونوں کا نکاح ختم ہوگیا ہے ، جبکہ بچی نکاح کے بعد چھ ماہ سے کم عرصے میں پیدا ہوئی ہے اس لئے سائل سے اس کا نسب ثابت نہیں ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: (قوله: والولد له) أي إن جاءت بعد النكاح لستة أشهر مختارات النوازل، فلو لأقل من ستة أشهر من وقت النكاح، لا يثبت النسب، ولا يرث منه۔اھ (3/49)
وفي الفتاویٰ الهندية: ارتد أحد الزوجين عن الإسلام وقعت الفرقة بغير طلاق في الحال قبل الدخول وبعده۔اھ (1/339)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 34908کی تصدیق کریں
0     796
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • لاپتہ و مفقود شوہر کے نکاح سے اس کی بیوی کو نکالنے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات