تفریق و تنسیخ

کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

فتوی نمبر :
29563
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

اگر شوہر ایک سال یا اس سے زیادہ بغیر شرعی عذر کے اپنی بیوی اور بچوں کو دوسرے ملک اکیلے چھوڑ دے بغیر کسی مالی امداد کے اپنی والد وہ کی خواہش پر تو اس طرح میاں بیوی کا آپس میں کوئی رشتہ قائم رہتا ہے ؟ جب کہ ایسا کرنے پر بیوی بالکل راضی نہ ہو ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب تک شوہریااس کی طرف سےمقررکردہ وکیل بیوی کاطلاق یاخلع نہ دیدےنکاح بر قرار رہتا ہے ، صرف ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، اس دوران چاہے جتنا بھی عرصہ گزر جائے، لیکن شوہر کا بغیر کسی عذر کے صرف والدین کے کہنے پر اس طرح کر ناشر عا جائز نہیں ، اس سے احتراز لازم ہے، شوہر کو چاہیے کہ والدین اوربیوی بچوں کے حقوق کواپنی اپنی جگہ اداکرنےکی کوشش کرے۔ تاہم اگر شوہر با وجود استطاعت کے اپنی بیوی کے نان و نفقہ کا انتظام کیے بغیر عرصہ دراز کے لیے کسی دوسرے ملک چلا جائے اور بیوی کے لیے نان و نفقہ نہ بھیجے اور بیوی کے پاس بھی کوئی دوسرا انتظام نہ ہو اور اس کی وجہ سے بیوی بچوں کو کافی مشکلات در پیش ہوں تو ایسی مجبوری کی صورت میں عورت عدالت جاکر شرعی طریقہ کے مطابق نان و نفقہ کو بنیاد بنا کر اپنا نکاح فسخ کرواسکتی ہے۔ (مزید تفصیل کے لیے حیلہ ناجزہ کا مطالعہ فرمائیں)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29563کی تصدیق کریں
0     861
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • لاپتہ و مفقود شوہر کے نکاح سے اس کی بیوی کو نکالنے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات