اگر کوئی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ حج ادا کرنے گئی ہے اور اُس خاتون کا شوہر یہاں پاکستان میں فوت ہو جاتا ہے اُس خاتون کے حج ادا کرنے سے پہلے، تو کیا وہ خاتون اپنا پورا حج ادا کر کے واپس آئے گی یا اس پر عدت واجب ہو جائےگی اور وہ حج ادا نہیں کر سکے گی ؟ اور وہ عدت کہاں گزارے گی مکہ میں یا پاکستان واپس آکر ؟
ایسی خاتون اپناحج مکمل کرے اور پھر جلد سے جلد پاکستان آکر اپنی عدت پوری کرے ۔
کما فی بدائع الصنائع : وإن لزمتها بعد الخروج إلى السفر، وهي مسافرة فإن كان الطلاق رجعيا لا يفارقها زوجها؛ لأن الطلاق الرجعي لا يزيل الزوجية، والأفضل أن يراجعها، وإن كانت بائنا، أو كانت معتدة عن وفاة، فإن كان إلى منزلها أقل من مدة سفر، وإلى مكة مدة سفر فإنها تعود إلى منزلها؛ لأنه ليس فی ه إنشاء سفر فصار كأنها فی بلدها، وإن كان إلى مكة أقل من مدة سفر، وإلى منزلها مدة سفر مضت إلى مكة؛ لأنها لا تحتاج إلى المحرم فی أقل من مدة السفر، وإن كان من الجانبين أقل من مدة السفر فهي بالخيار إن شاءت مضت، وإن شاءت رجعت إلى منزلها اھ (2/124)۔