احکام حج

پلاٹ کے لیے جمع کردہ رقم پر حج حکم

فتوی نمبر :
28637
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

پلاٹ کے لیے جمع کردہ رقم پر حج حکم

میں ہر ماہ 20 ہزار روپے تک محفوظ کر لیتا ہوں، میرے دو بچے ہیں اور والدین کی طرف سے ایک کمرہ ہے جس میں ہم رہتے ہیں، میرے اور کوئی اثاثہ جات نہیں ہیں ، میں نے ایک پلاٹ کے لیے مستقبل میں رہائش اختیار کرنے کے لیےاپلائی کر رکھا ہے، میرے سامنے دو راستے ہیں ، یاتو میں اس رقم سےحج ادا کروں یا میں قسطوں پر پلاٹ لے لوں ، اس حوالے سے آپ کی راہنمائی درکار ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایّامِ حج میں سائل کے پاس اگر اتنی رقم جمع ہو جاتی ہے جس سے حج کے اخراجات اور بچوں کا خرچہ پورا ہو سکتا ہو تو سائل کو پلاٹ کے بجائے حج ادا کرنا فرض ہوگا ،اس لیے پہلے سائل کو اس فریضہ کی ادائیگی کی فکر کرنی چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : وشرعا (زيارة) أي طواف ووقوف (مكان مخصوص) أي الكعبة وعرفة (فی زمن مخصوص) (بفعل مخصوص) (الی قوله ) (على مسلم) (حر مكلف) عالم بفرضيته(الی قوله )(فضلا عما لا بد منه) كما مر فی الزكاة اھ (2/231)۔
و فی الہدایۃ : الحج واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاصلا عن المسكن وما لا بد منه وعن نفقة عياله إلى حين عوده وكان الطريق آمنا اھ (1/132)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28637کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات