السلام علیکم!
جناب عالی ! میں حضرت مہدی علیہ السلام کے بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں ، ایک عام عقیدہ تو یہ ہےکہ مہدی علیہ السلام آخری وقت میں آئیں گے ، اور عیسی ٰعلیہ السلام کے دو ر میں آئیں گے ، مگر ہمارے بڑے بوڑھے کہتے تھے کہ مہدی علیہ السلام 910ہجری میں آئے اور 10میں چلے گئے ، تمام علامات وہی تھیں جو بتائی جاتی ہیں ، اب ان کا مزار فرح مبارک افغانستان میں موجود ہے ، اور کچھ لوگ جاکر بھی آئے ہیں ، براہ مہربانی آپ اپنی معلومات کے مطابق جواب دیں۔
سائل نے جو عام عقیدہ ذکر کیا ہے ، وہ درست ہے ،اس کے مطابق اپنا عقیدہ بنانا چاہیے، جبکہ بڑے بوڑھوں کا جو قول نقل کیا ہے، اس کا شریعت مطہرہ سے کو ئی ثبوت نہیں ۔
ففی سنن أبي داود: عن عبد الله، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: ’’لو لم يبق من الدنيا إلا يوم‘‘ - قال زائدة في حديثه: لطول الله ذلك اليوم، ثم اتفقوا – ’’حتى يبعث فيه رجلا مني» - أو من أهل بيتي - يواطئ اسمه اسمي، واسم أبيه اسم أبي " (4/ 106)
و فی البدایة والنھایة: وقال: في حديث سفيان: ’’لا تذهب، أو لا تنقضي الدنيا حتى يملك العرب رجل من أهل بيتي، يواطئ اسمه اسمي‘‘.(۱/ ۳۴) و اللہ الموفق!
کیا حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے دورانِ عدت شادی کی تھی؟
یونیکوڈ تاریخی شخصیات 0