میں ایک سرکاری ملازم ہوں ،میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اپنی جائز کام کے لیے اپنے آفیسرز کو رشوت دینا کیسا ہے؟
واضح ہو کہ رشوت لینا اور دینا دونوں امر ناجائز وحرام ہیں، تاہم اگر رشوت نہ دینے کی صورت میں اپنے حق کے ضیاع یا ظلم کا ندیشہ ہو ،تو اضطراری حالت میں اس کی گنجائش ہوگی، مگر لینے والے کے لیے بہر حال حرام ہے۔
کمافی ردالمحتار : تحت (قوله وكره البيع) ؛ لأنه لا حاجة إليه للبائع زيلعي، (الی قولہ) كما لو اضطر إلى دفع مرشوة لإحياء حقه جاز له الدفع وحرم على القابض، الخ (5/72)۔