رشوت

سرکاری نوکری لینے کیلئے رشوت دینا

فتوی نمبر :
46127
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

سرکاری نوکری لینے کیلئے رشوت دینا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
عرض یہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں ہر سال حکومتی نوکریوں کی بھرتیاں ہوتی ہیں، اور اس کے لئے ہمیں کوئی سورس لگانی پڑتی ہے، جس کا ہمیں ایک طے کردہ معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے اس شخص کو اور اب عرف میں یہی غالب ہے یہ نوکریاں پیسے ادا کر کے ہی حاصل کی جاتی ہیں، کیا یہ جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ رشوت دینے اور لینے والے پر اللہ کے رسول ﷺ نے لعنت فرمائی ہے، اس لیے سرکاری نوکری کے حصول کے لیے رشوت دینا تو جائز نہیں ، البتہ سرکاری نوکری کے لیے اہلیت اور شرائط و ضوابط پر پورا اترنے کے با وجود بھی اگر رشوت دیئے بغیر نوکری نہ مل سکتی ہو تو ایسی صورت میں اپنے حق کے حصول کے لیے رشوت دینے کی بھی گنجائش ہے ، مگر لینے والے کے لیے بہر حال ناجائز و حرام ہے اس پر لازم ہے کہ اس طرح کی لی ہوئی رقم مالک کو واپس کر کے مؤاخذہ دنیوی واخروی سے سبکدوشی حاصل کرے، بصورت دیگر اخروی مواخذے سے خلاصی حاصل نہ ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي مسند الامام احمد رحمه الله: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ (601/2)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): دفع المال للسلطان الجائر لدفع الظلم عن نفسه وماله ولاستخراج حق له ليس برشوة يعني في حق الدافع اهـ. (6/ 423) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46127کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • سرکاری نوکری لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات