میرا سوال یہ ہے کہ انسان ناپاکی کی حالت میں ہو یا پھر مذی نکل جائے، ایسی حالت میں ذکر صرف دل میں کیا جائے یا زبان سے پڑھنا بھی جائز ہے؟
جنابت اور ناپاکی کی حالت میں بھی قرآن پاک کی تلاوت کے علاوہ ذکر اللہ کی گنجائش ہے، خواہ زبان سے ہو یا دل میں، دونوں طرح درست ہے۔
ففی الدر المختار: (ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى، وتسبيح) (1/ 293)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله ولا بأس) يشير إلى أن وضوء الجنب لهذه الأشياء مستحب كوضوء المحدث اھ (1/ 293)