پیغمبر حضرت محمد(صلی اللہ علیہ و سلم) یا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و الہ و سلم) کس طرح بہتر ہے لکھنا؟ کیا خلفائے راشدین کے ساتھ "آل "خیال کیا جاتا ہے یا شیعہ ہمارے پیغمبر کے ساتھ" آل" لکھتے ہیں؟
نبی کریم ﷺ پر درود کی مذکورہ دونوں صورتیں بلاشبہ جائز اور درست ہیں،جبکہ آل کو شاملِ درود کر لینا زیادہ بہتر ہے۔
مگر خلفائے راشدین اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے متعلق سوال باوجود کوشش کے سمجھ میں نہیں آیا کہ اس سے سائلہ کیا معلوم کرنا چاہتی ہے،اس کی وضاحت لکھ کر دوبارہ سوال ای میل کر دیں،انشاء اللہ حکم شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔