مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کیسے کرنا چاہیے؟ اور کیا گھر بیٹھے قرآن پڑھ کر مرحوم کو ثواب دیا جا سکتا ہے؟
نفلی عبادات مثلاً نفلی نماز، روزہ ، حج، صدقات اور تلاوت وغیرہ کر کے مرحومین کو اس عبادات کا ثواب بخشا جا سکتا ہے جس کو ایصال ثواب کہا جاتا ہے، جبکہ گھر میں بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کر کے اس کا ثواب مرحومین کو بخشنا بھی بلاشبہ جائز ہے۔
ففی الدر المختار: الأصل أن كل من أتى بعبادة ما، له جعل ثوابها لغيره وإن نواها عند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة. (2/ 595)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله بعبادة ما) أي سواء كانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة، أو غير ذلك (إلی قوله) الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شيء. اهـ. (2/ 595)