السلام علیکم! مفتی صاحب برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ ، صلاۃ التسبیح کی نماز پڑھانا عورت کے لیے جائز ہے؟ جبکہ وہ دوسری عورتوں کو سکھانے کی نیت سے ہر جمعہ کو پڑھائے ، اور کیا پڑھانے والی عورت کی اپنی نماز ہوگی یا وہ خود الگ سے پڑھے گی؟ برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں ۔جزاک اللہ!
صلاة التسبیح کی جماعت مردوں ، عورتوں دونوں کے لیے مکروہ تحریمی ہے، جس سے احتراز لازم ہے، اور اگر دیگر عورتوں کو تعلیم و تربیت مقصود ہو ، تو بیان کے ذریعے ان کو سکھایا جا سکتا ہے۔
ففي الدر المختار: (و) يكره تحريما ( جماعة النساء) ولو فى التراويح اھ
وفي رد المحتار : تحت (قوله ولو فى التراويح) أفاد أن الكراهة في كل ما تشرع فيه جماعة الرجال فرضا أو نفلا اھ (٥٤٥/١)۔واللہ اعلم