امامت و جماعت

کبوتر باز اور تاش کھیلنے والے امام کے پیچھے نماز

فتوی نمبر :
23334
| تاریخ :
2014-08-23
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کبوتر باز اور تاش کھیلنے والے امام کے پیچھے نماز

کیا کبوتر باز اور تاش کھیلنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ جب کہ اس کو کئی بار روکا بھی گیا ہے اور اس مام نے شیعہ کی جنازہ میں شرکت بھی کی ہے، ضرور جواب دیں دلیل کے ساتھ۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

امام موصوف کا مستقل مشغلہ اگر کبوتر بازی اور تاش کا نہ ہو اور شیعہ کی نمازِ جنازہ دانستہ نہ پڑھی ہو تو ایسے امام کے پیچھے نماز بلاکراہت جائز ہے، ورنہ ایسا شخص اگر اپنے اس گناہ پر اصرار کرنے والا ہو تو اس کو اپنے اختیار سے امام بنانے سے احتراز چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر: وفی النھر عن المحیط: صلّی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعۃ۔ (ج۱، ص٥٦٢)
وفی رد المحتار: (قولہ نال فضل الجماعة) أفاد أن الصلاة خلفھما أولٰی من الإنفراد، لکن لا ینال کما ینال خلف تقي ورع الخ۔ (ج۱، ص٥٦٢)
وفی الھندیة: ویکرہ اللعب بالشطرنج (إلی قولہ) وکل لھو سوی الشطرنج حرام بالإجماع۔ الخ (ج٥، ص٣٥٢) واللہ اعلم باصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمدمعاذارموی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23334کی تصدیق کریں
1     1432
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات