ذکر دعاء اور درود

فرض اور وتر نماز کے بعد اجتماعی دعاء کا حکم

فتوی نمبر :
23535
| تاریخ :
2014-09-12
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

فرض اور وتر نماز کے بعد اجتماعی دعاء کا حکم

(۱) فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کا حکم تفصیل سے وضاحت کریں۔
(۲) نفل نماز کے بعد اجتماعی دعا کا حکم کیا ہے بعض دیہاتوں میں لوگ کرتے ہیں۔
(۳) رمضان میں وتر کے بعد دعا کرنا صحیح ہے یا نہیں اگر صحیح نہیں تو حکم کیا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) فرض نمازوں کے بعد امام، مقتدی یا منفرد کا دعا کرنا احادیث نبویہ سے ثابت ہے جو کہ سنت مستحبہ ہے پس امام ومقتدی اس سنت پر عمل کریں تو ضمنًا خود بخود اجتماع ہوجائے گا اور یہ جائز ہے ہاں دعا آہستہ مانگنا افضل ہے کیونکہ قرآن وحدیث میں اس کی ترغیب دی گئی ہے اور اگر امام بلند آواز سے دعا کرے اور مقتدی اس پر آمین کہیں تو تعلیماً یہ بھی جائز ہے اور شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں کیونکہ بعد فرائض میں نفس دعا اور دعا میں دونوں ہاتھوں کا اٹھانا۔ آمین کہنا اور دعا کے ختم پر دونوں ہاتھوں کا چہر پر پھیرنا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے البتہ مروجہ اجتماعی دعا کہ امام ومقتدی سب مل کر ہی دعا کریں ابتداء بھی ایک ساتھ ہوتی ہو اس طور پر کہ امام یا مؤذن افتتاحی چند کلمات الحمد للہ الخ وغیرہ اونچی آواز سے ادا کرتا ہے اور پھر انتہاء بھی ایک ساتھ ہوتی ہے کہ امام جب دعا ختم کرتا ہے تو ’’برحمتك یا أرحم الراحمین‘‘ بلند آواز سے ادا کرتا ہے جس کی بناء پر مقتدی امام کی دعا کا انتظار کرتے رہتے ہیں اور امام سے پہلے اپنی دعا ختم نہیں کر سکتے ہیں اگر پہلے ختم کریں تو لوگوں میں یہ عمل معیوب سمجھا جاتا ہے بعض مقام پر تو امام کے دعا کے جواب میں بلند آواز سے ’’آمین‘‘ یا دوسرے جوابی کلمات نہ بولنے والے کو بھی نظر حقارت سے دیکھا جاتا ہے اور بعض مقامات پر مقتدی کو اپنی نماز سے فارغ ہو کر امام کی دعا کے انتظار میں بیٹھنا پڑتا ہے۔ یہ سب ایسی باتیں ہیں جن کا شریعت محمدیہ اور سنت نبویہ سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں اور قرون ثلثہ مشہور ولھابالخیر میں کہیں اس کا ثبوت نہیں ملتا اس لئے یہ طریقہ من گھڑت اور خالصۃً بدعت ہے جس سے احتراز واجب ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ دعا میں امام ومقتدی کا اجتماع ایک ضمنی چیز ہے مقصود نہیں لہٰذا اس کو اصل دعا سے بھی مزید بڑھانے کی کوشش کرنا اور ضروری سمجھنا درست نہیں بلکہ امام کو بھی اختیار ہے جتنی دیر چاہے دعا مانگے اور مقتدی کو بھی اختیار ہے اس دعا میں کوئی ایک دوسرے کا تابع نہیں لہٰذا اگر مقتدی چاہے تو مختصر دعا مانگ کر چلا جائے اور چاہے تو امام کے ساتھ دعا ختم کرے اور چاہے تو امام کی دعا سے بھی دیر تک دعا مانگتا رہے ہر طرح جائز ہے اور ان میں سے کسی طرح بھی کرلے تو فرائض کے بعد کی یہ سنت مستحبہ ادا ہو جائیگی۔
(۲) اس نوافل اور وتر کی ادائیگی پر اجتماعی دعا کا ثبوت قرون ثلثہ مشہور ولھا بالخیر سے نہیں اس لیے مذکور موقع پر اس کے اہتمام سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی ابی داؤد: عن السائب بن یذھن ابیه قال كان رسول اللهﷺ اذا دعا رفع یدیه ومسح وجھا بیدیه اھ (ص ۲۱۶ ج ۱)
وفی الترمذی: عن أبی اماسةؓ قال قیل له رسول الله ﷺ أی الدعاء أسمع فقال رسول اللهﷺ جوف اللیل الآخر ودبر الصلوٰة المكتوبات (ص ۱۸۸ ج ۱)
قال فی العرقات: من أصر علی أمر مندوب وجعله غرماً ولم یعمل بالرخصة فقد أصاب منه الشیطان من ضلال فكیف من أصر عملی بدعة او منكر. (ص ۳۱ ج ۳)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23535کی تصدیق کریں
0     1239
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات