حمل و زچگی

تھیلیسمیا بیماری کے خوف سے حمل گرانے کا حکم

فتوی نمبر :
24352
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / حمل و زچگی

تھیلیسمیا بیماری کے خوف سے حمل گرانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری اولاد تھیلیسمیا بیماری میں مبتلاء ہے، بڑا بیٹا 12 سال کی عمر میں انتقال کر گیا،دو بیٹیاں اللہ کے فضل و کرم سے صحت مند ہیں، لیکن اب دوسرا بیٹا اسی بیماری میں مبتلا ہے ،اب ڈاکٹرز حضرات کہتے ہیں کہ جب بیوی کا حمل قرار ہو جائے تو اس کے تین ماہ بعد ایک ٹیسٹ کرنا ہے جس میں یہ پتہ چلتا ہے کہ پیٹ میں پلنے والا بچہ اس بیماری کا شکار ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو حمل کو ساقط کرنا پڑے گا ، یہ واضح ہو کہ اس بیماری میں زندگی بجائے خود ایک عذاب ہے ہر دس 10 یا پندرہ دن بعد خون تبدیل کرنا پڑتا ہے، اور اس کے باوجود ۱۰ ، ۱۲ سال سے زیادہ بچے کی عمر نہیں ہوتی، اب از روئے شریعت یہ عمل جائز ہے یا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی ماہر اور دیندار معالج معائنہ کرنے کے بعد یقین یا ظن غالب سے کسی خطرناک اور مہلک بیماری کی تشخیص کر دے تو اس صورت میں حمل کے ایک سو بیس دن یعنی چار ماہ پورے ہونے سے قبل اسے ساقط کرنا جائز اور درست ہے، ورنہ اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: ويكره أن تسقى لإسقاط حملها ... وجاز لعذر حيث لا يتصور اھ (6/ 429)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وجاز لعذر) كالمرضعة إذا ظهر بها الحبل وانقطع لبنها وليس لأبي الصبي ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاك الولد قالوا يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام الحمل مضغة أو علقة ولم يخلق له عضو وقدروا تلك المدة بمائة وعشرين يوما، وجاز لأنه ليس بآدمي وفيه صيانة الآدمي خانية اھ (6/ 429) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ثناء اللہ کفایت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24352کی تصدیق کریں
0     207
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بخار کےانجکشن سےعورت کا حمل ساقط ہوجانے پر ڈاکٹر کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • حالتِ حمل میں جماع کرنا- کیا عورت اپنے شوہر کے عضو مخصوص کو ہاتھ سے سہلا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • بیوی سے حالتِ حمل میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • ولادت کے بعد, , چالیس دن کے اندر فوت ہو جانے والی عورت کی شہادت کا رتبہ - قبل از قیامت فوت شدہ بچوں کی ارواح کا ٹھکانہ

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • دوران حمل بیوی سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • کیا فرٹیلائزیشن جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • تھیلیسمیا بیماری کے خوف سے حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • پانچ ہفتوں کے حمل کے اسقاط کاحکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • اسقاطِ حمل کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • بیوی کو الٹیاں آنے کی وجہ سے سات ماہ کے حمل کو ضائع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • اولاد کے گمراہ ہونے کے خوف سے اولاد پیدا نہ کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
Related Topics متعلقه موضوعات