حمل و زچگی

بیوی کے کمزور ہونے اور پہلے بچے کی نوعمری کی صورت میں حمل گرانے کا حکم

فتوی نمبر :
91073
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / حمل و زچگی

بیوی کے کمزور ہونے اور پہلے بچے کی نوعمری کی صورت میں حمل گرانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آدمی کا بچہ چھوٹا ہو اور اس کی اہلیہ بھی کمزور ہو اور اس عرصے میں زوجہ حاملہ ہو جائے تو اس حمل کو ضائع کرانا جائز ہے یا نہیں ؟اور جواز کی کون کون سی صورتیں ہیں ؟ مفصل و مدلل جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔ جزاكم الله خيرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی اگر واقعۃً اس قدر کمزور ہو کہ اس حمل کو باقی رکھنے کی صورت میں پہلے خود عورت اور حمل کی جان کا اندیشہ ہو یا پہلے موجود بچے کی صحت پر برے اثرات پڑنے کا قوی اندیشہ ہو اور کوئی دیندار ماہر معالج اس کا ضائع کرنا تجویز کر دے تو اس صورت میں بوجہ مجبوری اس حمل کی چار ماہ ( ایک سو بیس دن) مدت پوری ہونے سے پہلے اس کا اسقاط کرنے کی شرعاً گنجائش ہے ورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله وجاز لعذر) كالمرضعة إذا ظهر بها الحبل وانقطع لبنها وليس لأبي الصبي ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاك الولد قالوا يباح لها أن تعالج في استنزال الدم ما دام الحمل مضغة أو علقة ولم يخلق له عضو وقدروا تلك المدة بمائة وعشرين يوما، وجاز لأنه ليس بآدمي وفيه صيانة الآدمي خانية اھ (6/ 429) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد نعیم اجمل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91073کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بخار کےانجکشن سےعورت کا حمل ساقط ہوجانے پر ڈاکٹر کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • حالتِ حمل میں جماع کرنا- کیا عورت اپنے شوہر کے عضو مخصوص کو ہاتھ سے سہلا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • بیوی سے حالتِ حمل میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • ولادت کے بعد, , چالیس دن کے اندر فوت ہو جانے والی عورت کی شہادت کا رتبہ - قبل از قیامت فوت شدہ بچوں کی ارواح کا ٹھکانہ

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • دوران حمل بیوی سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • کیا (IVF) آئی وی ایف حلال ہے؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • اگر بچوں کی پرورش پر اثر پڑھ رہا ہو، تو کیا عورت کے لیے حمل ضائع کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • تھیلیسمیا بیماری کے خوف سے حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • دوران حمل بچے کی زندگی کا خطرہ ہو، تو کیا عورت پر ی ڈیلوری کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • کیا ٹیسٹ ٹیوب بے بی کاعمل مرد ڈاکٹر سے کروانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • پانچ ہفتوں کے حمل کے اسقاط کاحکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • اسقاطِ حمل کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • بیوی کو الٹیاں آنے کی وجہ سے سات ماہ کے حمل کو ضائع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • اولاد کے گمراہ ہونے کے خوف سے اولاد پیدا نہ کرنا

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
  • بیوی کے کمزور ہونے اور پہلے بچے کی نوعمری کی صورت میں حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   حمل و زچگی 0
Related Topics متعلقه موضوعات