اگرشراب کپڑوں پر گر جائے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟ اور ان کپڑوں میں اگر نماز پڑھ لی جائےتو کیا نماز ادا ہوجائے گی؟
شراب نجاستِ غلیظہ ہے،اگر کپڑوں پر گر جائےتو اس سے کپڑے ناپاک ہوجاتےہیں اور ایسے کپڑوں میں جو نمازیں پڑھی گئی ہیں،ان کا اعادہ لازم ہے۔
کما فی الھدایة: الرابع: انھا نجسة نجاسة غلیظة کالبول لثبوتھا بالدلائل القطعیة علی بینا اھ(2/494)۔
و فی الدر المختار: (وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما (الی قوله) (وخمر) وفي باقي الأشربة روايات التغليظ والتخفيف والطهارة اھ(1/316/320)
دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟
یونیکوڈ مفسدات نماز 0