اگر کوئی شخص نماز کے بعد شک کرے کہ وضو کیا تھا یا نہیں تو اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
اگر کسی شخص نے نماز سے قبل یقینی طور پر وضو کیا ہو اور نماز پڑھنے کے بعد اُسے محض تردد اور شک ہو کہ نماز پڑھتے وقت اس کا وضو برقرار تھا یا نہیں تو محض شک کی وجہ سے اس کی نماز فاسد نہیں ہوگی، بلکہ نماز شرعاً درست ادا ہوگی، البتہ اگر نماز سے قبل یا دورانِ نماز وضو ٹوٹ جانے کا یقین یا ظن غالب ہو تو نماز کا اعادہ لازم ہوگا۔
ففی شرح الاشباہ والنظائر: من شك ہل فعل أو لا فالأصل عدمه، ویدخل فیها من تیقن الفعل وشك فی القلیل والکثیر، وبیان ما ثبت بالقین لا یزول إلا بالیقین اھ (۱/ ۱۴)
دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟
یونیکوڈ مفسدات نماز 0