کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ (۱) کیا پتنگ اُڑانا شرعاً جائز ہے کہ نہیں؟ (۲) پتنگ کے کاروبار کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (۳) پتنگ بازی میں استعمال ہونے والے دھاگے کی خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟
’’پتنگ بازی‘‘ ایک بے فائدہ اور کئی مفاسد شرعیہ پر مشتمل کھیل ہے جو جائز نہیں اور پتنگوں کی خرید و فروخت کا بھی یہی حکم ہے، البتہ اس میں استعمال ہونے والے دھاگے کا استعمال دوسرے جائز مقاصد میں بھی ہوتا ہے اس لئے اس کا لین دین بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
عن ابی ھریرۃؓ ان رسول اللہ ﷺ رأی رجلا یتبع حمامۃً فقال شیطانٌ یتبع شیطانۃً۔ (ابو داؤد: ج۲، ص۳۱۹) واللہ اعلم بالصواب
دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟
یونیکوڈ مفسدات نماز 0