تین تسبیحات ہیں، آپ بتائیں کہ ان میں سے کونسی تسبیح میرے لئے روزانہ پڑھنا بہتر ہے؟
1-تیسرا کلمہ مکمل، حضرت شاہ ولی رحمہ اللہ کا درود، استغفار سو مرتبہ صبح و شام۔
2-ہزار مرتبہ صبح استغفار، تین سو مرتبہ سورۂ اخلاص دن کے درمیان میں اور شام کے وقت ہزار مرتبہ”صلی اللہ علی النبیّ الامیّ“۔
3-دو ہزار مرتبہ اوپر ذکر کردہ درود شریف، ہزار مرتبہ”لا اله الا اللہ“۔
سوال میں درج تینوں تسبیحات کو اپنا معمول بنانا جائز اور درست ہے، سائل اپنی طبیعت اور فرصت کے حساب سے کوئی بھی تسبیح اختیار کرسکتا ہے، مگر آسان اور سہل پہلی تسبیح ہے۔