طلاق

لفظ ’’میری طرف سے تم فارغ ہو‘‘ سے طلاق کاحکم

فتوی نمبر :
29390
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

لفظ ’’میری طرف سے تم فارغ ہو‘‘ سے طلاق کاحکم

میرے شوہر نے دو مختلف موقعوں پر طلاق کے الفاظ استعمال کیے ہیں، ایک دن فون پر بات ہو رہی تھی تو ہماری لڑائی ہو گئی تو غصے میں انہوں نے کہا کہ" میری طرف سے تم فارغ ہو“ تین بار یہ کہا اور کہا کہ دفعہ ہو جاؤ میرے گھر سے ، اس وقت مجھے اس بات کی پوری سمجھ نہیں تھی، اس لئے میں نے دھیان ہی نہیں دیا اور نہ ہی میرے شوہر نےتقریباً 20 دن بعد پھر ہماری لڑائی ہوئی تھی، میرے شوہر نے کہا کہ میں نے تمہیں طلاق دی، ایک دفعہ ہی کہا، یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی تو ان سے بات کرتے ہوئے میرے شوہر نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، آپ کی بیٹی جھوٹ بول رہی ہے، پھر میں نے دوسرے کمرے میں جا کر شوہر سے بات کی اور ان سے کہا جو بات بولی ہے ، اس کو مان لیں اور راز داری ہی سے اس معاملہ کو ہم حل کر لیتے ہیں تو انہیں اور زیادہ غصہ آگیا اور مجھے ڈانٹ دیا تو میں چپ ہو گئی۔ ایک گھنٹہ بعد جاوید غامدی کی ویب سائٹ سے سٹیٹمنٹ بھیجی کہ اگر غصہ میں صرف بیوی کو ڈرانے کے لئے طلاق کا بولا جائے اور نیت طلاق کی نہ ہو تو اس سے طلاق نہیں ہوتی، لیکن میرے دل کو یقین نہیں ہوا، کچھ دن بعد پھر میں نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں تمہیں ایسا انسان لگتا ہوں کہ اگر ہماری طلاق ہو گئی تو بھی میں تمہیں اپنے ساتھ رکھوں ؟اس بات کو آج چار ماہ ہونے کو ہیں، لیکن دل سے وہم نہیں جارہا، عجیب الجھن ہے، جب بھی شوہر کے بارے میں سوچتی ہوں تو ساتھ ہی یہ خیال آجاتا ہے کہ ہمارا رشتہ ختم ہو گیا ہے، گناہ کا احساس ہوتا ہے، براہِ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں کہ اس سے طلاق ہو جاتی ہے یا نہیں؟ کوئی ٹھوس بات ہو جس سے یا تو میرے دل کو یقین ہو جائے کہ طلاق نہیں ہوئی اور اگر ہو گئی ہے تو میں شوہر کو یقین دلا سکوں اور ہم گناہ سے بچ سکیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃْ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور اس میں کسی طرح بھی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مذکور الفاظ ’’میری طرف سےتم فارغ ہو "تین بار سائلہ کو کہے ہوں اور اس کے بعددوران عدت ایک دفعہ" میں نے تمہیں طلاق دی " کہا ہو تو اس سےسائلہ پر دو طلاقِ بائن واقع ہو کر نکاح ختم ہو چکا ہے، اس کے بعد جتنا عرصہ میاں بیوی کی طرح ایک ساتھ رہے ہیں، گناہ میں رہے ہیں، اس پر بصدق دل تو بہ واستغفار کریں اور فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں۔ تاہم آئندہ کے لئے اگر دونوں میاں بیوی خوشی سے آپس میں ایک ساتھ رہنا چاہیں تو شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر پر دوبارہ نکاح کرنے کے بعد ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن اس کے بعد سائلہ کے شوہر کو صرف ایک طلاق دینے کا اختیار باقی رہے گا، اس لئے آئندہ کے لئے اس بارے میں بہت زیادہ احتیاط کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: قوله (الصريح يلحق الصريح) كما لو قال لها: أنت طالق ثم قال أنت طالق أو طلقها على مال وقع الثاني بحر، فلا فرق في الصريح الثاني بين كون الواقع به رجعيا أو بائنا (قوله ويلحق البائن) كما لو قال لها أنت بائن أو خلعها على مال ثم قال أنت طالق أو هذه طالق بحر عن البزازية، ثم قال: وإذا لحق الصريح البائن كان بائنا لأن البينونة السابقة عليه تمنع الرجعة كما في الخلاصة. وقال أيضا: قيدنا الصريح اللاحق للبائن بكونه خاطبها به وأشار إليها للاحتراز عما إذا قال كل امرأة له طالق فإنه لا يقع على المختلعة إلخ وسيذكره الشارح في قوله ويستثنى ما في البزازية إلخ ويأتي الكلام فيه (قوله بشرط العدة) هذا الشرط لا بد منه في جميع صور اللحاق، فالأولى تأخيره عنها. اهـ.(3/306)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29390کی تصدیق کریں
0     674
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات