وظائف و عملیات

معذوربچی کی صحت کے لئے وظیفہ

فتوی نمبر :
29809
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

معذوربچی کی صحت کے لئے وظیفہ

میری بیٹی کا نام”رمیسہ“ہے، جو کہ چار سال کی ہوگئی ہے، لیکن وہ بہت سخت بیمار ہے اور معذوری کا خطرہ ہے، نہ بول سکتی ہے نہ بیٹھ سکتی ہے، میں بہت پریشان ہوں، پہلے تو آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے اور پھر میرے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کا نام تبدیل کرتے ہیں کہ نام کا بھی زندگی پر اثر ہوتا ہے تو ان کا کیا نام رکھا جائے اور صحت کے لئے کوئی وظیفہ بھی بتا دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اللہ تعالیٰ سائل کی بیٹی کو صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے۔ آمین!
اس کے بعد واضح ہو کہ”رمیسہ“کا معنی”جنت کی خوبصورتی“کے آتے ہیں، اس لئے اس نام کے برقرار رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
جبکہ بیماری کا تعلق نام سے نہیں، اچھے ناموں والے بھی تو بیمار ہوتے ہیں، اس لئے سائل کو چاہیے کہ بیٹی کا کسی اچھے معالج سے علاج کروائیں اور روزانہ”سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 82 : ”وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَّرَحْمَةٌ۔ الخ“ (313) مرتبہ“ صبح و شام اول آخر گیاره گیاره مرتبہ درود شریف پڑھ کربیٹی پر دم کرے اور پانی پر دم کر کے پلاتا رہے ان شاء اللہ بہتری آئیگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في مشكاة المصابيح: وعن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا أسمائكم" رواه أحمد وأبو داود ۔ (2/409)
وفي الشامية: التسمية باسم لم يذكره الله تعالیٰ فی عبادة ولا ذكره رسوله - صلى الله عليه وسلم - ولا يستعمله المسلمون تكلموا فیه، والأولى أن لا يفعل اھ (6/417)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29809کی تصدیق کریں
0     493
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 5
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات