بیت الخلاء میں جانے کی دعا بھول گیا ہوں اور رفع حاجت کے وقت یاد آئے تو پڑھ لینی چاہیے کہ چھوڑ دی جائے؟ یا کوئی اور متبادل پڑھ لی جائے ؟ رہنمائی فرمائیں!
کوئی شخص بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھنا بھول جائے تو بیت الخلاء میں داخل ہونے کے بعد اُسے چاہیے کہ دل ہی میں دعا پڑھے، زبان سے نہ پڑھے۔البتہ عین رفع حاجت کے وقت دل میں بھی دعاء وغیرہ پڑہنا آداب کے منافی ہے ۔
عن انس بن مالك رضی اللہ عنه قال کان رسول اللہﷺ اذا دخل الخلاء قال عن حماد قال ’’اللهم‘‘ انی اعوذبك وقال عبد الوارث قال اعوذباللہ من الخبث والخبائث (ابو داؤد: ۱/ ۱۳)
وفی بذل المجهود تحت هذا الحدیث ای اذا اراد دخول الخلاء وفی شرح الابهری قال الشیخ من یکره ذکر اللہ فی تلك الحالة.... وهذا مذهب الجمهور وقالوا من نسی یستعید بقلبه لا بلسانه. واللہ اعلم بالصواب