السلام علیکم!
روزہ کی حالت میں سوتے ہوئے منہ کے مسوڑھوں سے بلیڈنگ ہونے سے روزے پر کیا اثر ہوتا ہے ؟ جب کہ یہ مسئلہ تمام رمضان میں رہتا ہے،اور میں کلی کرکے روزہ جاری رکھتا ہوں ؟
روزہ کی حالت میں مسوڑھوں سے نکلنے والا خون سوتے یا جھاگتے میں اگر تھوک کیساتھ حلق میں چلا جائے،اور خون تھوک کی بنسبت زیادہ ہو،یا اس کے برابر ہو،یا اس کا ذائقہ حلق میں محسوس ہوجائے،تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہو جائے گا،البتہ اگر مسوڑھوں سے خون نکلنے کے بعد حلق میں نہ جائے،بلکہ اسے تھوک دیا جائے،تو اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
کمافي الهندية:الدم إذا خرج من الأسنان ودخل حلقه إن كانت الغلبة للبزاق لا يضره وإن كانت الغلبة للدم يفسد صومه، وإن كانا سواء أفسد أيضا استحسانا اھ(1/203) ۔
وفيھا ايضاً:النائم إذا شرب فسد صومه وليس هو كالناسي لأن النائم أو ذاهب العقل إذا ذبح لم تؤكل ذبيحته وتؤكل ذبيحة من نسي كذا في فتاوى قاضي خان اھ (1/202) ۔
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0