وضو

فوجی بوٹوں پر مسح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
35093
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

فوجی بوٹوں پر مسح کرنے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! حضرت میرا تعلق پاکستان آرمی سے ہے تو آرمی میں ہونے کی وجہ سے میں تقریباً بوٹس( جوتوں ) میں ہوتا ہوں ، مسئلہ یہ دریافت کرنا تھا کہ میں اگر وضو کرکے جوتے پہنوں اور کسی وجہ سے میرا وضو ٹوٹ جائے تو کیا میں پیر دھوئے بغیر وضو کرسکتا ہوں ؟ کیونکہ جوتے اتارنا ڈیوٹی پر مشکل ہوتا ہے۔والسلام۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بوٹ چمڑے کے ہوں ، جیسا کہ عام طور پر فوجی بوٹ ایسے ہی ہوتے ہیں اور پنڈلیوں تک ٹخنے بھی چھپے ہوئے ہوں اور سائل نے اسے طہارتِ کاملہ کی حالت میں پہنا ہو ، تو اس صورت میں وضو ٹوٹنے پر سائل کے لئے ان پر بھی مسح جائز ہے ، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : فيجوز على الزربول لو مشدودا الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله لو مشدودا) ؛ لأن شده بمنزله الخياطة و هو مستمسك بنفسه بعد الشد كالخف المخيط بعضه ببعض(الیٰ قوله) قلت : و الظاهر أنه الخف الذي يلبسه الأتراك في زماننا اھ (1/262)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35093کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات