میں فجر کے وقت کچھ عملیات اور اذکار پڑھتا ہوں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مسلسل کچھ نہیں پڑھنا چاہیئے ، آپ صرف قرآن اور درود شریف روزانہ پڑھ سکتے ہو، باقی کو عادت مت بناؤ، کیا یہ بات درست ہے؟
سائل صبح کے وقت اگر مذکورہ اذکار و عملیات کو لازم سمجھے بغیر مسلسل اور معمول کے مطابق پڑھتے کا اہتمام کرتا ہو، تو شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
كمافي صحيح البخاری: عن أبي هريرة رضى الله مرفوعا: والله إنی لأستغفر الله وأتوب إليه فی اليوم أكثر من سبعين مرة اھ (2/ 933)