کسی بزرگ کے مزار پر جاکر یہ کہنا کہ آپ میرے لئے اللہ سے دعا کریں کہ میرا فلاں کام ہوجائے، یا ویسے ہی کہے کہ اللہ سے آپ میرے لئے دعا کریں، تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو دلیل دیں۔
کسی بزرگ کے مزار پر جاکر یہ کہنا"اے فلاں تم میرے واسطے دعا کرو کہ حق تعالیٰ میرا فلاں کام کردے" اس میں علماء کا اختلاف ہے، منکرینِ سماع موتیٰ اس کو لغو و ناجائز کہتے ہیں، اور مجوزینِ سماعِ موتیٰ جائز جانتے ہیں، واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم(ماخوز از فتاوی رشیدیہ) تاہم موہمِ شرک ہونے کی بناء پر اس سے احتراز ہی چاہیئے ۔