طلاق

کیاصرف طلاق ،طلاق ،طلاق کہہ دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے ؟

فتوی نمبر :
38464
| تاریخ :
2019-10-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کیاصرف طلاق ،طلاق ،طلاق کہہ دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے ؟

کچھ دن پہلے میرے شوہر نے بات کرتے ہوئے کہہ دیا "طلاق ، طلاق ، طلاق " صرف یہ الفاظ کہے تھے ان کی کوئی نیت نہیں تھی، اب پوچھنا یہ ہے کہ اس سے طلاق واقع ہوئی کہ نہیں ؟
نوٹ : سائلہ سے فون کے ذریعے تنقیح کرنے پر معلوم ہوا کہ سائلہ کے شوہر نے مذکور الفاظ غصے اور گھریلو جھگڑے کے دوران کہے تھے ، شوہر شوگر کا مریض ہے ، اسے اکثر معمولی باتوں پر شدید غصہ آتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

طلاق کے صریح الفاظ میں نیت کرنا ضروری نہیں، اس کے بغیر بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے، چنانچہ سائلہ کے شوہر نے دوران جھگڑےغصہ میں تین مرتبہ مذکور الفاظ کہے ہیں تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، اور عدت کے بعد عورت کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الشامية:تحت (قوله ما لم يستعمل إلا فيه )أي غالبا كما يفيده كلام البحروعرفه في التحرير بما يثبت حكمه الشرعي بلانية ( ج ۳ ص ۲۲۶)۔
وفي بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل: (فإن طَلَّقَهَا فَلا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتى تنكح زوجاً غيره). وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة اھ ( ج ۳ ص ۲۳۳) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38464کی تصدیق کریں
0     430
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات