طلاق

غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
38498
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا حکم

مجھے تین طلاق کے متعلق فتوی درکار ہے میرے بھائی نے پچھلے ہفتے لڑائی کے دوران بہت زیادہ غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو تین طلاق دی تھی، اس کے بعد وہ واقعۃًپریشان اور اس سےصادر غلطی پر پچھتا رہا ہے،پچھلے چھ مہینوں سے وہ بے روز گار ہے اور اس کی دس ماہ کی بیٹی بھی ہے، میں یہ بات جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اسلام اور اللہ تعالی کی طرف سے تعلیمات کی روشنی میں اس کے لئے اپنی بیوی سے ملنے و متحدہونے کے لئے کوئی راستہ ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصہ کی حالت میں طلاق دینے سے بھی شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے ،لہذا سائل کے بھائی نے جب غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی ہیں، تو اس سے شرعا ًبھی اس کی بیوی پر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایّام عدت گزرنے کے بعد اپنی مرضی سے کسی دوسری جگہ شادی کرنے میں آزاد ہے۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدت طلاق گزارنےکےبعد اپنی مرضی سے کسی دوسرے مسلمان شخص سے عقدِ نکاح کرے ،ایسا کرنے سے وہ اس دوسرے شخص کی بیوی بن جائیگی ،اس کے بعد اگروہ دوسرا شخص اسے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کےتحقق کےلئےضروری ہے)کےبعدطلاق دیدے،یا بیوی سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے،بہر صورت اس کی عدت گزارنے کےبعداگروہ پہلےشوہرکےنکاح میں آنا چاہے،اورپہلاشوہربھی اس کورکھنے پر رضامندہو،تونئے حق مہر کےتقررکےساتھ دوگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِنکاح کرکےباہم میاں بیوی کی حیثیت سےزندگی بسرکرسکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کےساتھ کرناکہ زوجِ ثانی بیوی کونکاح کےبعدطلاق دےگا،تاکہ وہ زوج ِاول کےلئےحلال ہوجائےمکروہ ہے،جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،البتہ بغیرکسی شرط کےا س کےساتھ نکاح کرنابلاشبہ جائزاوردرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي احكام القرآن للجصاص تحت قوله تعالى: (حتى تنكح زوجا غيره ) غاية التحريم الموقع بالثلاث فاذا وطنها الزوج الثانى ارتفع ذالك التحريم اھ (353/1)
وفی الھندیة: فنوعان بدعي (الی قولہ) فالذي يعود إلى العدد أن يطلقها ثلاثا في طهر واحد أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطليقتين في طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمتين متفرقتين فإذا فعل ذلك وقع الطلاق اھ(1/ 349)
وفی الفتاوی التاتارخانیة:وان کان الطلاق ثلاثا فی الحرة او ثنتین فی الامة لم تحل له حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحا صحیحا ویدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا والشرط الا یلاج دون الأول اھ (3 /603)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38498کی تصدیق کریں
0     556
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات