طلاق

محض شک کی وجہ سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
38570
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

محض شک کی وجہ سے طلاق کا حکم

مفتی صاحب میں بہت پریشان ہوں، طلاق کے وسوسوں نے ہلاک کر کے رکھ دیا ہے،جب سے ان باتوں کا علم ہوا کہ طلاق کے علاوہ بھی ایسے الفاظ ہیں، جن میں نیت ہو تو طلاق ہو جاتی ہے، کچھ صریح الفاظ بھی جیسے خود لفظ طلاق ، فارغ اور چھوڑنا، کنا یہ آزاد کرتا ہوں، رشتہ ختم کرتا ہوں دفع ہو جاؤ وغیرہ ، مفتی صاحب مجھے اور میرے شوہر کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان الفاظ سے بھی کوئی طلاق ہوتی ہے، میں اکثر شوہر سے لڑتی جھگڑتی طلاق کا مطالبہ کرتی تھی، اب شوہر تو بولتے ہیں کہ میں ہمیشہ مستقبل کے لئے بولتا تھا ،ختم کرونگا، طلاق دونگا، چھوڑونگا وغیرہ ۔ لیکن مفتی صاحب مجھے چھوڑنا لفظ لگتا ہے شوہر نے دو تین دفع کہا ہے شوہر سے پوچھتی ہوں تو وہ کہتے ہیں میں نے نہیں بولا ، لیکن مجھے لگتا ہے دو تین بار کہا ہے میں نے تمہیں چھوڑ دیا، اب کوئی مجھ سے قسم اٹھوا لے کہ واقع آپ کو یاد ہے کہ شوہر نے بولا ہے تو میں کیوں کی قسم نہیں کہا سکتی لیکن لگتا ہے کہ کہا ہے اب یہ شاید حقیقت بھی ہو پھر مجھے واضح الفاظ ذہن پہ نہیں, میں کیا کروں؟ کیا دو تین مان لوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ اور اس کے شوہر کو اگر چھوڑ دیا ، آزاد کیا، وغیرہ الفاظ کے متعلق یقینی طور پر کچھ یاد نہ ہو تو محض شک کی وجہ سے سائلہ پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اور دونوں حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم آئندہ کے لئے سائلہ کے شوہر کو طلاق کے الفاظ استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (فإن اختلفا في وجود الشرط) أي ثبوته ليعم العدمي (فالقول له مع اليمين) لإنكاره الطلاق اھ (3/ 356)۔
و في الفتاوى الهندية: وإن اختلفا في وجود الشرط فالقول له إلا إذا برهنت وما لا يعلم إلا منها فالقول لها في حقها كأن حضت فأنت طالق وفلانة أو إن كنت تحبيني فأنت طالق وفلانة فقالت حضت أو أحبك طلقت هي فقط اھ (1/ 422)۔
و في بدائع الصنائع: ومنها عدم الشك من الزوج في الطلاق وهو شرط الحكم بوقوع الطلاق حتى لو شك فيه لا يحكم بوقوعه حتى لا يجب عليه أن يعتزل امرأته لأن النكاح كان ثابتا بقين ( ( ( بيقين ) ) ) ووقع الشك في زواله بالطلاق فلا يحكم بزواله بالشك كحياة المفقود إنها لما كانت ثابتة ووقع الشك في زوالها لا يحكم بزوالها بالشك حتى لا يورث ماله ولا يرث هو أيضا من أقاربه والأصل في نفي اتباع الشك قوله تعالى { ولا تقف ما ليس لك به علم } وقوله عليه الصلاة والسلام لما سئل عن الرجل يخيل إليه أنه يجد الشيء في الصلاة اھ (3/ 126)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
یحیی عبدالکريم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38570کی تصدیق کریں
0     405
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات