مروجہ بینکاری

کیا سودی رقم سے ٹیکس ادا کیا جاسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
42019
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

کیا سودی رقم سے ٹیکس ادا کیا جاسکتا ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں ایک پرائیویٹ ادارے کا ریٹارڈ ملازم ہوں؟ میری پنشن کے پیسے ایک پرائیویٹ بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں جمع ہیں، جہاں سے شش ماہی منافع ملتا ہے، جسے میں بلاثواب کی نیت سے کسی ضرورت مند کو دے دیتا ہوں، میں نے انگلینڈ کی ایک کمپنی کے لیے کنسلٹنسی دی اور انہوں نے مجھے بینک کے ذریعے رقم بھیجی ، جس پر ٹیکس کے قوانین کے حساب سے ٹیکس بنتا ہے، کیا سیونگ اکاونٹ کے منافع (سود) کے پیسوں سے وہ ٹیکس بھرا جاسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سودی رقم چونکہ واجب التصدق ہوتی ہے، اس کو کسی مستحق فقیر کو بلانیت ثواب دینا لازم ہوتا ہے، اس لیے اس سے ٹیکس ادا کرنا درست نہیں ۔
جبکہ سائل کا سودی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس پر ملنے والے سود کو صدقہ کرنے کی نیت سے مذکور اکاؤنٹ برقرار رکھنا بھی درست نہیں، بلکہ اس کو ختم کر کے کسی اسلامی بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھلوانا یا اگر یہ ممکن نہ ہو تو اسی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا لازم ہے، تاکہ سودی لین دین میں ذریعہ بننے کا گناہ لازم نہ آئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ البیوع: المال المغصوب ، وما فی حکمہ مثل ماقبضہ الانسان رشوۃ أو سرقة أو بعقد باطل شرعا، لایحل لہ الانتفاع بہ، ولا بیعہ وھبتہ ولایجوز لاحد یعلم ذالک ان یاخذ منہ شراء أو ھبة أو ارثا ویجب علیہ ان یردہ الی مالکہ، فان تعذر ذلک وجب علیہ ان یتصدق بہ عنہ وان کان المال فقد واشتری بہ شیئا بالزعم من عدم الجوار ، فان اشتری بعین المال الحرام ، فلایجوز الانتفاع بما اشتراہ حتی یؤدی بدلہ الی صاحبہ، وھذا القدر متفق علیہ بین الفقھاء، الاّ ماروی عن ابن مزین من المالکیة، وھو قول مرجوح اما اذا اشتری شیئا بثمن فی ذمتہ ، ثم نقد الثمن من الحرام، فھناک اقوال فی مذاھب الأئمة انہ جاز الانتفاع باالمشتری ، و جاز الشتراء وقبول الھدیة منہ ولکن الراجح انہ لایجوز الا بعد اداء البدل الی المالک ، او بعد التصدق ان تعذر اداء البدل الیہ ، فان ادی البدل او تصدق بمثلہ، جاز لہ الانتفاع وجاز لآخر ان یاخذہ منہ ھبة او شراء او ارثا( 2/1056)۔
وفیہ ایضاً: اما فی بیان القسم الاول نعبر عن جمیع العقود الباطلة فیما یاتی بالمغصوب والذی یقبض ھذ المال الحرام بالغصب وذلک لمھولة التعبیر، ویشمل ھذالتعبیر کل مال حرام لایملکہ المراۃ فی الشرع، سواء کان غصبا، او سرقة او رشوۃ، او ربا فی القرض او ماخوذ ببیع باطل ، وانہ حرام للغاصب الاتفاع بہ،او التصرف فیہ الخ (2/1006)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42019کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • نیشنل بینک کے "اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • سیونگ اکاؤنٹ میں ملنے والی سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • اسٹیٹ بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے ذریعے قسطوں پر کار خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات