ایصال ثواب

مردوں کے لئے دُعا و ایصالِ ثواب کرنے کا حکم اور طریقہ

فتوی نمبر :
42275
| تاریخ :
عبادات / جنائز / ایصال ثواب

مردوں کے لئے دُعا و ایصالِ ثواب کرنے کا حکم اور طریقہ

کیا مردے کے لئے دعا کرنا جائز ہے، اگر جائز ہے تو طریقہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ! مردوں کے لئے دُعا و ایصالِ ثواب کرنا بلا شبہ جائز اور باعثِ مغفرت و رفعِ درجات کا ذریعہ ہے، چنانچہ احادیثِ مبارکہ میں مردوں کے لئے دعا و ایصالِ ثواب کرنے کی تعلیم و ترغیب آئی ہے، جس کا طریقۂ کار یہ ہے کہ کوئی بھی نیک عمل (چاہے وہ نفل نماز ہو، نفل روزہ ہو، نفلی صدقہ ہو، قرآنِ کریم کی تلاوت ہو، ذکر ہو، طواف ہو، حج ہو، عمرہ ، اس کے علاوہ اور جتنے بھی اعمالِ خیر و ثواب) ہو ، ان کے کرنے کے بعد ان اعمال کا ثواب مردوں کے لئے بخشا جائے، جبکہ کچھ بخشے بغیر نفسِ دعا جب بھی کی جائے، وہ عنداللہ مقبول ہو کر مردوں کے لئے باعثِ مغفرت بنتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في تبيين الحقائق: وروي عن أبي هريرة قال: يموت الرجل، ويدع ولدا فیرفع له درجة فیقول ما هذا يا رب فیقول - سبحانه وتعالیٰ - استغفار ولدك؛ و لهذا قال تعالیٰ }و استغفر لذنبك و للمؤمنين والمؤمنات] {محمد: ١٩ [وما أمر الله به من الدعاء للمؤمنين والاستغفار لهم، وما ذكره فی كتابه العزيز من استغفار الأنبياء والملائكة لهم حجة لنا عليهم؛ لأن كل ذلك عمل الغير، وأما قوله تعالیٰ }وأن ليس للإنسان إلا ما سعى] {النجم: ٣٩ [فقد قال ابن عباس: إنها منسوخة بقوله تعالیٰ }والذين آمنوا واتبعتهم ذريتهم بإيمان] {الطور: ٢١ [اھ (2/421)
وفي ردالمحتار: مطلب فی إهداء ثواب الأعمال للغير (قوله بعبادة ما) أي سواء كانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة، أو غير ذلك من زيارة قبور الأنبياء - عليهم الصلاة والسلام - والشهداء والأولياء والصالحين، وتكفین الموتى، وجميع أنواع البر كما في الهندية ط وقدمنا فی الزكاة عن التتارخانية عن المحيط الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شيء. اهـ (2/ 595)
وفيه أیضاً: صرح علماؤنا فی باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا فی الهداية، بل فی زكاة التتارخانية عن المحيط: الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شيء اهـ هو مذهب أهل السنة والجماعة، (2/243)
وفي البحر الرائق: والأصل فیه أن الإنسان له أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة قرآن أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة أو غير ذلك عند أصحابنا للكتاب والسنة۔ (3/63)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42275کی تصدیق کریں
0     727
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورہ بقرہ پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد تلاوت قرآن کریم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • خود کشی کرنے والے کیلئے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کی ایصال ثواب کے لیے شمشان بھومی جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • مرحوم کے لئے سوا لاکھ کا ختم کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • غسل د ینے سے قبل میت کے پاس بیٹھ کرقرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • کیا زندہ لوگوں کیلئے بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • انتقال کے تیسرے دن ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کرنااور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کے اعمال

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • نفلی عبادات کا ثواب مرحومین کو بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کا مشرک کے لیے ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کو مردے کا دیکھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مردے کا قبر میں ، عزیز و اقارب کے آنے کا منتظر رہنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مرحومین کے لۓ ایصالِ ثواب کا حکم اور شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصال ثواب کرنے کا کوئی طریقہ مختص کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبرستان جا کر ، ایصالِ ثواب کے لیے سور ت پڑھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • کیا بیک وقت کسی چیز کا ثواب تمام زندہ و مردہ مسلمانوں کو پہنچایا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا زیادہ بہتر ہے یا مسجد ومدرسہ میں تعاون کرنا؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب صرف مردوں کو کیا جا سکتا ہے یا زندہ لوگوں کو بھی؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد سورۂ بقرہ کے اول آخر پڑھنے کی شرعی حیثیت-قرآن کریم کی تلاوت کیے بغیر صرف بوسہ لینا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • میت کی مغفرت کے لئےدعا کا طریقہ - قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کی دعا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
Related Topics متعلقه موضوعات