کیا عورت دوپٹہ کے بغیر تلاوت اور اذکار کر سکتی ہے؟
تلاوتِ قرآن اور اذکار بغیر دوپٹہ کے بھی جائز اور درست ہیں، مگر ادب یہ ہے کہ تلاوتِ قرآن وغیرہ کے وقت عورت سر پر دوپٹہ لے ۔
کما في الفتاوى الهندية: رجل اراد ان يقرأ القرآن فینبغى ان يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة لأن تعظيم القرآن والفقه واجب كذا فی فتاوى قاضی خان اھ(5/ 390)