السلام علیکم!
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہےکہ میں مئیگرین کا مریض ہوں؟ اکثر ناک بند ہونے کی وجہ سے میرے سرمیں شدید درد شروع ہو جاتا ہے؟ کیا میں روزے کی حالت میں نیزل ڈراپس استعمال کر سکتا ہوں؟ اگر نہیں،تو کیا کروں؟
روزے کی حالت میں مذکور ڈراپس کے استعمال سے تو روزہ ٹوٹ جائے گا،تاہم اس طریقۂ علاج کے علاوہ اور کوئی علاج نہ ہوتو سائل کو بمجبوری اس کا استعمال جائز ہوگا،مگر جتنے روزے اس طرح ٹوٹ گئے ہوں،ان کی بعد میں قضا کر نا سائل پر لازم ہوگا۔
كما في الدر المختار:(أو احتقن أو استعط) في أنفه شيئا أو أقطر في أذنه دهنا أو داوى جائفة أو أمة فوصل الدواء حقيقة إلى جوفه ودماغه اھ(2/402) ۔
وفيه ايضاً:(قوله: فوصل الدواء حقيقة) أشار إلى أن ما وقع في ظاهر الرواية من تقييد الإفساد بالدواء الرطب مبني على العادة من أنه يصل وإلا فالمعتبر حقيقة الوصول، حتى لو علم وصول اليابس أفسد أو عدم وصول الطري لم يفسد وإنما الخلاف إذا لم يعلم يقينا فأفسد بالطري حكما بالوصول نظرا إلى العادة ونفياه كذا أفاده في الفتح.قلت: ولم يقيدوا الاحتقان والاستعاط والإقطار بالوصول إلى الجوف لظهوره فيها وإلا فلا بد منه حتى لو بقي السعوط في الأنف ولم يصل إلى الرأس لا يفطر، ويمكن أن يكون الدواء راجعا إلى الكل تأمل اھ(2/402) ۔
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0