السلام علیکم
جناب مفتی صاحب! میرا ایک سوال ہے کہ میرا ایک دوست ہے جو کہ” گورکن“ہے، ہم اکثر دعا کرتے ہیں، ”اے اللہ! ہمارے رزق میں برکت عطا فرما“ لیکن ایک”گورکن“اپنے رزق کے بارے میں برکت کی دعا کر سکتا ہے؟
واضح ہو کہ جس طرح دیگر لوگ اپنے لئے رزق میں برکت کی دعا کر سکتے ہیں، بعینٖہ اسی طرح گورکن حضرات بھی اپنے لئے رزق میں برکت کی دعا کر سکتے ہیں، کیونکہ ان کی دعا سے لوگوں کی اموات نہیں ہو ں گی، بلکہ ہر بندہ کی موت کا ایک وقت مقرر ہے، اس سے پہلے کسی کو موت نہیں آسکتی ، اس لئے بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، البتہ اس طرح دعا کرنا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ مریں تاکہ ان کا کام چلتا ر ہے ، درست نہیں، جس سے احتراز کرنا چاہئیے ۔