طلاق

حالت حیض میں طلاق کا نوٹس بھیجنے سے کیا طلاق ہو جاتی ہے؟

فتوی نمبر :
46904
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

حالت حیض میں طلاق کا نوٹس بھیجنے سے کیا طلاق ہو جاتی ہے؟

بھائی جان میں بہت مشکل میں ہو ں ،بھائی جان میرے بیٹے کی وفات ہو گئی 8 ماہ پیدائش سے پہلے، اس کے بعد ہماری اور ان کی فیملی میں بہت کشیدگی زیادہ ہو گئی ، پہلے سے بھی چل رہی تھی اور سب طلاق کا کہنے لگے اور طلاق کی کاروائی شروع ہو گئی ،کہ مجھے طلاق کے بارے میں صرف جو علم تھا ایک تو حیض کی حالت میں نہیں دیتے اور طلاق کے ماہ بعد دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں ، اب اس کے بعد وکیل نے کہا طلاق کے ایک نوٹس کے ایک ماہ بعد دوسرا نوٹس اور پھر ایک ماہ بعد تیسر انوٹس بھیجوا دیا،اس کے بعد مجھے پتا چلا کے دوبارہ نکاح نہیں ہو سکتا بغیر حلالے کے، میں اور زیادہ پریشان ہو گیا، جبکہ میری نیت ایسی نہیں تھی میں طلاق حسن کو طلاق احسن سمجھتا رہا ،اللہ کی قسم میری نیت اس سے دوبارہ نکاح کی تھی کہ کچھ عرصے بعد معاملہ ٹھنڈا ہو جائے گا، اور میرے نوٹس کے بعد پتہ چلا کے پہلا نوٹس حالت حیض میں ملا اس میں گنجائش ہے ۔پلیز!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے وکیل کے کہنے پر یکے بعد دیگرےطلاق کے تین نوٹس اگرعدت کے دوران بیوی کو بھیج دیئے ہوں، اگر چہ سائل کی نیت رجوع کی تھی یا بیوی اس دوران حیض کی حالت میں تھی، تب بھی سائل کے تین نوٹس بھیجنے کی وجہ سے اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع بھی نہیں ہو سکتا ہے اور نہ بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے ، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: ( والبدعي ثلاث متفرقة أو ثنتان بمرة أو مرتين(المختار) في طهر واحد لا رجعة فيه، أو واحدة في طهر وطئت فيه. أو واحدة اھ(۲۲۳/۱)۔
وفي الهداية في شرح بداية المبتدي: وإذا طلق الرجل امرأته في حالة الحيض وقع الطلاق " لأن النهي عنه لمعنى في غيره وهو ما ذكرناه فلا ينعدم مشروعيته " ويستحب له أن يراجعها " لقوله عليه الصلاة والسلام لعمر مر ابنك فليراجعها وقد طلقها في حالة الحيض " وهذا يفيد الوقوع والحث على الرجعة ثم الاستحباب قول بعض المشايخ والأصح أنه واجب عملا بحقيقة الأمر ورفعا للمعصية بالقدر الممكن يرفع أثره وهو العدة ودفعا لضرر تطويل العدة اھ (۳/ ۲۳۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46904کی تصدیق کریں
1     463
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات