السلام علیکم!
ایک درودِ پاک”حضرت حسن بصری رحمہ اللہ“ سے نقل کیا جاتا ہے” أللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِه وأصْحَابِه وَأزْوَاجِه وَذُرِّيَّتِه وَأَوْلَادِه أهْلِبَیْتِہ أجْمَعِیْنَ“ اس کی سند درکار ہے۔
سائل نے سوال میں درود پاک کے جو الفاظ نقل کیے ہیں، بعینٖہ ان الفاظ کیساتھ”حسن بصریؒ“سے منقول کوئی درود تو ہمیں تلاشِ بسیار کے باوجود نہیں ملا، البتہ الفاظ کے کچھ اضافے کیسا تھ”قاضی عیاض“نے اپنی کتاب”الشفاء“میں حسن بصری سے ایک درود نقل کیا ہے، چنانچہ ذیل میں اس کا حوالہ درج کیا جاتا ہے، ملاحظہ فرمائیں، تاہم مذکور درود شریف کے بعینٖہ الفاظ کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں،البتہ اس کے الفاظ معنیٰ کے لحاظ سے درست ہیں، لہٰذا اس کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
کما في الشفا لعياض: وكان الحسن البصري يقول: من أراد أن يشرب بالكأس الأوفى من حوض المصطفى فليقل: أللّٰهُمَّ صل على محمد وعلى آله وأصحابه وأولاده وأزواجه وذريته وأهل بيته وأصهاره وأنصاره وأشياعه ومحبيه وأمته وعلينا معهم أجمعين يا أرحم الراحمين.اھ (2/563)