طلاق

سوکن کی طلاق کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
47964
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

سوکن کی طلاق کا مطالبہ کرنا

میرا سوال یہ تھا کہ میری بیوی کی اجازت سے میں نے اپنی بیوہ بھابھی سے نکاح کیا، اب میری بیوی سو کن کو برداشت نہ کرتےہوئے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے، جو کہ میں دینا نہیں چاہتا، آپ نے جواب ارسال کیا تھا جس کیلئے میں مشکور ہوں، آپ نےنفقہ کا ذکر کیا تھا جس کیلئے میں کوشش کرتا ہوں ، کہ برابری ہو سکے ، مگر اہم بات رات گزارنے والی ہے کہ میری پہلی بیوی مجھےاپنے قریب بھی آنے نہیں دیتی ، ہاتھ تک لگانے نہیں دے رہی، اور نہ ہی مجھ سے بات کرنا گوارا کرتی ہےمیرے جو حقوق ہیں، ان کا خیال بالکل نہیں رکھ رہی ہے ، ایسی صورت میں, میں کیا کروں ، جب کہ میں اسے طلاق نہیں دینا چاہتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی طرف سے دونوں بیویوں کے حقوق کی ادائیگی کے باوجو د اگر پہلی بیوی شوہر سے صرف سوکن کی وجہ سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہو، اور اس کے حقوق کا خیال نہ رکھتی ہو، تو اس کی وجہ سے سائل کی مذکور بیوی سخت گناہ گار ہو رہی ہے، ایسی عورت کےمتعلق احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں بیان ہوئی ہیں، اس لئے سائل کی بیوی پر لازم ہے کہ بلاوجہ شوہر کے حقوق پامال نہ کرے اوراسے حقوق ِزوجیت سے نہ روکے ، اور اب تک جو گناہ ہوا ہے ، اس پر بصدقِ دل توبہ واستغفار کر کے شوہر سے معافی بھی مانگ لے اور اپناگھر بسانے کی فکر کرے، چناچہ سائل اگر دونوں بیویوں کے حقوق ادا کر رہاہو، تو گناہ گار بھی نہیں، اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی صحیح البخاری: عن أبي هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا دعا الرجل امرأته إلى فراشه فأبت فبات غضبان عليها لعنتها الملائكة حتى تصبح» (4/116)-
وفی المرقاہ شرح المشکاہ: (قال) أي: النبي (ثم يجيء أحدهم فيقول ما تركته) أي: فلانا (حتى فرقت بينه وبين امرأته) : هذا، وإن كان بحسب الظاهر أمرا مباحا، وظاهره خير، ولذا قال تعالى: {وإن يتفرقا يغن الله كلا من سعته} [النساء: 130] ، ولكنه من حيث إنه قد يجر إلى المفاسد يصير مذموما، ويحث عليه الشياطين، ويفرح به كبيرهم، ولذا قال - عليه الصلاة والسلام -: " «أبغض الحلال إلى الله الطلاق» ) .(1/142)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47964کی تصدیق کریں
0     587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات