طلاق

قرآن پر ہاتھ رکھ کر طلاق دینا

فتوی نمبر :
48012
| تاریخ :
2021-11-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

قرآن پر ہاتھ رکھ کر طلاق دینا

السلام علیکم !
ایک مرتبہ میں بہت غصے میں تھا اپنی بیوی کے ساتھ بحث مباحثہ کر رہا تھا , دفتر سے لیٹ آنے کی وجہ سے ، اس کو یقین دلانے کے لئے میں نے اپنا ہاتھ قرآن پر رکھ کر کہا کہ اگر میرا کسی اور لڑکی یا عورت کے ساتھ غیر شرعی رابطہ یا تعلقات ہوں تو "میرےاور آپ کے در میان جدائی " نیز میں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہ کہا تھا کہ واٹس ایپ، فون ، یا فیس بک یا کسی اور ذریعے سے کسی لڑکی یا عورت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، مہربانی کر کے مجھے بتائیں کہ میرا کسی لڑکی یا عورت کے ساتھ غیر شرعی تعلق اور رابطہ نہ ہونے پر کیا میر ارشتہ یا تعلق میری بیوی کے ساتھ جاری رہ سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃْ درست اور مبنی بر حقیقت ہو , اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اور واقعۃً سائل کا غیر عورتوں سے رابطہ یا ناجائز تعلقات نہ ہوں تو مذ کور جملہ " میر ے اور آپ کے در میان جدائی " کہنے سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی لہذا سائل اور اسکی بیوی حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم آئندہ کے لئے اس معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية :وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامراته إن دخلت الدار فأنت طالق وهذا بالاتفاق اھ( ج : 2 ص : 385)۔
وفي الجوهرة النيرة: وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول إن دخلت الدار فأنت طالق وهذا بالاتفاق إلى قوله فاذا وجد الشرط والمرأة في ملكه وقع الطلاق( ج : 2 ص (110) ۔
وفى تبيين الحقائق: قال رحمه الله : إنما يصح (لتعليق) في الملك كقوله لمنكوحته : و إن زرت فأنت طالق( إلى قوله) فيقع بعده أي يقع الطلاق بعد وجود الشرط اھ (3/109)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48012کی تصدیق کریں
0     467
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات