طلاق

کسی سے طلاق نامہ لکھوا کر دستخط نہ کرنے کی صورت میں طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
48853
| تاریخ :
2022-01-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

کسی سے طلاق نامہ لکھوا کر دستخط نہ کرنے کی صورت میں طلاق کا حکم

السلام علیکم!
عرض ہے کہ میرا نام سید آصف شاہ بن سید منظور شاہ ضلع سکھر گاؤں ڈبر سے، میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی بیوی کو غصے میں آکر کسی اور سے لکھوا کر کاغذ پر طلاق دی جس پر میں نے اپنے دستخط نہیں کیے تو کیا یہ طلاق ہوگئی یا نہیں ؟ مہربانی کر کے رہنمائی کریں ؟ تحریر نامہ منسلک ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کے بیان کے مطابق اگرچہ طلاق نامہ پر دستخط نہ کیے ہوں لیکن جب اس نے از خود طلاق نامہ بنوایا ہو تو اس سے اسکی بیوی پر طلاق نامہ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فورا ایک دوسرے سے علیحد گی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے ، جبکہ عورت ایامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في التنزيل العزيز : "فان طلقها فلا تحل له حتى تنكح زوجا غيره (البقرة: 230 )
وفي احكام القرآن للجصاص : قوله تعالى "فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره منتظم لمعان ، منها تحريمها على المطلق ثلاثا حتى تنکے زوجا غيره ، مفيد في شرط ارتفاع التحريم الواقع بالطلاق الثلاث العقد و الوطء جميعا اھ(ج 1 ص (472)۔
و في الدر المختار : (واقسامه ثلاثة : حسن، واحسن (الى قوله) (والبدعى ثلاث متفرقة) او ثنتان بمرة او مرتين في طهر واحداھ (ج 4 ص : (434)۔
وفي الجوهرۃ النیرۃ: واذا كان الطلاق ثلثا في الحرة أو اثنتین في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاح صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها المراد بالدخول الوطی حقيقة اھ(ج 2 )128 )۔
وفي الرد: و لو قال للكاتب اكتب طلاق امراتی كان اقرارا بالطلاق وان لم يكتب ولو استكتب من آخر كتابا بطلاقها وقراه على الزوج فاخذه الزوج وختمه وعنونه وبعث به اليها فاتاها وقع ان اقرالزوج انه كتابه او قال للرجل ابعث به اليها (3/246)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ضیاء اللہ شوکت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 48853کی تصدیق کریں
0     872
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات