کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جنازے میں شرکت کے بعد تعزیت ضروری ہے یانہیں۔مدلل جواب مطلوب ہے۔
مرنے والے کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا مسنون عمل ہے،اگر کوئی صرف جنازہ پڑھ لے اور تعزیت نہ کرے تو اس میں کوئی گناہ نہیں،البتہ اہل میت چونکہ غم اور پریشانی میں ہوتے ہیں، اس لئے سنت پر عمل کرنے اور ان کی مصیبت میں ان کے ساتھ شامل ہونا چاہئے۔
کما فی الفتاوى الهندية: ويستحب أن يقال لصاحب التعزية: غفر الله تعالى لميتك وتجاوز عنه وتغمده برحمته ورزقك الصبر على مصيبته وآجرك على موته، كذا في المضمرات ناقلا عن الحجة.
وأحسن ذلك تعزية رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «إن لله ما أخذ وله ما أعطى وكل شيء عنده بأجل مسمى» اھ (1/ 167)