فدیہ

روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

فتوی نمبر :
80880
| تاریخ :
2025-01-25
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

روزے کا فدیہ کیسے دیں؟ پچھلے بہت روزے نہیں رکھے ، اب عمر بھی زیادہ ہے ،فدیہ کا مناسب طریقہ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر کوئی شخص بغیر کسی شرعی عذر کے رمضان المبارک میں افطار کر دے، غیر رمضان میں اگرچہ عمر بھر روزے رکھتا رہے تو اس کے ثواب کو نہیں پہنچ سکتا ، لہذا سائل پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور آئندہ رمضان کے روزے رکھنے کا بھرپور اہتمام کرے، جبکہ جو روزے سائل کے ذمہ لازم ہیں تو اگر کوئی بیماری وغیرہ نہ ہو تو صرف عمر کی زیادتی کی وجہ سے فدیہ دینا کافی نہ ہوگا، بلکہ ان روزوں کی قضا لازم ہے، البتہ اگر سائل کو کوئی ایسی بیماری لاحق ہو کہ اس میں ماہر دیندار ڈاکٹر روزے رکھنے سے منع کر دے اور آئندہ بھی صحت یا بی کی امید نہ ہو تو ایسی صورت میں فدیہ بھی دیا جا سکتا ہے، جبکہ ایک روزے کا فدیہ ایک صدقہ فطر (پونے دوکلو گندم یا اس کی قیمت) ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی صحیح البخاریؒ: ويذكر عن أبی هريرةؓ رفعه: (من أفطر يوما من رمضان، من غير عذر ولا مرض، لم يقضه صيام الدهر وإن صامه) وبه قال ابن مسعودؓ وقال سعيد بن المسيبؒ والشعبیؒ وابن جبيرؒ وإبراهيمؒ وقتادةؒ وحمادؒ: يقضی يوما مكانه (کتاب الصوم، باب: إذا جامع فی رمضان، ج 2، ص 683، ط: دار ابن کثیر، دمشق)-
وفى الدر المختار: (وللشيخ الفانی العاجز عن الصوم الفطر ويفدی)وجوباً ولو فی أول الشهر وبلا تعدد فقير كالفطرة لو موسرا والا فيستغفر الله إلخ
وفی رد المحتار: تحت (قوله: وللشيخ الفانی)أی الذی فنيت قوته أو أشرف على الفناء، ولذا عرفوه بأنه الذی كل يوم فی نقص إلى أن يموت نهر،ومثله ما فی القهستانی عن الكرمانی: المريض إذا تحقق اليأس من الصحة فعليہ الفدية لكل يوم من المرض اھ (إلی قولہ) وتحت (قوله: ويفدی وجوبا) لأن عذره ليس بعرضی للزوال حتى يصير إلى القضاء فوجبت الفدية نهر، ثم عبارة الكنز وهو يفدی إشارة إلى أنه ليس على غيره الفداء لأن نحو المرض والسفر فی عرضة الزوال فيجب القضاء وعند العجز بالموت تجب الوصية بالفدية الخ(کتاب الصوم، ‌‌فصل فی العوارض المبيحة لعدم الصوم، ج 2، ص 427، ط: ایچ ایم سعید)-
وفی حاشیۃ الطحطاویؒ: "ويجوز الفطر لشيخ فان وعجوز فانية" سمی فانيا لأنه قرب إلى الفناء أو فنية قوته وعجز عن الأداء "وتلزمهما الفدية" وكذا من عجز عن نذر الأبد لا لغيرهم من ذوی الأعذار "لكل يوم نصف صاع من بر" أو قيمته بشرط دوام عجز الفانی والفانية إلى الموت، الخ (کتاب الصوم، ‌‌فصل فی العوارض، ص 688، ط: دار الکتب العلمیۃ، بیروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80880کی تصدیق کریں
0     62
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزوں کے فدیہ کی مقدار کیا ہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • والد کے روزوں کے فدیہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات