مفتی صاحب! زید اگر نوافل کا ثواب کسی کو بخشوانا چاہے تو کس طرح بخشے؟
نوافل اس نیت سے ادا کرے کہ اس کا ثواب فلاں کو پہنچے ورنہ نفل پڑھنے کے بعد دعا کرے کہ یا اللہ اس کا ثواب فلاں کو پہنچا دے۔
وفی حاشية ابن عابدين: صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية اھ(2/ 243)۔