ذکر دعاء اور درود

تصوف کی حقیقت اور ذکر میں "اے فلاں تو پہنچ جا" کہنا

فتوی نمبر :
59999
| تاریخ :
2010-02-01
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

تصوف کی حقیقت اور ذکر میں "اے فلاں تو پہنچ جا" کہنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تصوف کی حقیقت کیا ہے؟ جبکہ بعض لوگ مجمع بنا کرا یک جگہ اکھٹے ہوتے ہیں اور جہراً ذکر کرتے ہیں اور ان میں ایک ان کا مرشد ہوتا ہے اور ذکر کرتے کرتے جوش میں آکر یہ الفاظ ادا کرتے ہیں کہ " اے فلاں بزرگ تو پہنچ جا" اوراسی جوش کے عالم میں اپنی قمیص بھی اتار دیتے ہیں ، براہِ کرم آپ بتائیں کہ آیا ایسا کرنا درست ہے ؟ اور شریعتِ مطہرہ میں اس کا کوئی ثبوت ملتا ہے؟ جواب دیکر ممنون فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تصوف "علم القلب" کا نام ہے جو علومِ شرعیہ میں داخل ہے اور اس کی اتنی مقدار سیکھنا لازم ہے جس کے ذریعے سے اپنے رذائلِ باطنیہ کا ازالہ اور اخلاق و ملکاتِ نفسانیہ کے استعمالِ محرم سے اجتناب ہو سکے ،
اب اگر کسی متبعِ شریعت شیخ نے توجہِ قلب الی اللہ کے لۓ ذکر کا کوئی مخصوص طریقہ بتلایا ہو تو اگر چہ اصلا حِ نفس اور توجہِ قلب کیلۓ اسے اپنانے کی اجازت ہے، مگر اس دوران مذکور خط کشیدہ جملے کا استعمال اگر عقیدۃً ہو اور کسی غائب کو حاضر جان کر بلایا جا رہا ہو اوراس سے استمداد و استعانت مقصود ہو تو یہ شرک کو متضمن ہونے کیوجہ سے جائز نہیں ۔
جبکہ اسی دوران قمیص اتار دینا غیرمہذب حرکت ہے جو اخلاقاً اورخاص کر تصوف کی لائن میں بھی ممنوع ہے، اس لۓ اُن پر لازم ہے کہ وہ اپنے مذکور طرزِ عمل سے احتراز کے ساتھ کسی نیکو کار متقی و پرہیزگار اور متبعِ شریعت شیخ سے اپنا تعلق قائم کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی روح المعانی : ( ومن أضل ممن يدعوا من دون الله من لا يستجيب له) إنكار لأن يكون أضل من المشركين و ذكر بعض الفضلاء أن المراد نفي أن يكون أحد يساويهم في الضلالة و إن كان سبق التركيب لنفي الأضل و قد مر ما يتعلق بذلك فتذكر أي هو اضل من كل ضال حيث ترك دعاء المجيب القادر المستجمع لجميع صفات الكمال كما يشعر بذلك الأسم الجليل و دعا من ليس شأنه الأستجابة له و إسعافه بمطلوبه اھ(ج14 ص6)۔
و فی التفسیر المظھری : و من أضل عطف علی مقولة القول یعنی لا أحد أضل ممن یدعو ای یعبد و یطلب حاجته من دون اللہ من لا یستجیب له إذا دعاہ لو سمع دعاھم فرضا ان یعلم سرائرھم و یراعی مصالحھم اھ(8/39)۔
و فی الدر المختار : و في تبيين المحارم : لا شك في فرضية علم الفرائض الخمس و علم الإخلاص ؛ لأن صحة العمل موقوفة عليه و علم الحلال و الحرام و علم الرياء ؛ لأن العابد محروم من ثواب عمله بالرياء ، و علم الحسد و العجب إذ هما يأكلان العمل كما تأكل النار الحطب اھ(ج1ص42)۔
و فیه ایضا : لما علمت من أن علم الإخلاص و العجب و الحسد و الرياء فرض عين ، و مثلها غيرها من آفات النفوس : كالكبر و الشح و الحقد و الغش و الغضب و العداوة و البغضاء و الطمع و البخل و البطر و الخيلاء و الخيانة الخ (1/43)۔
و فی مقدمة رد المختار : و الولي فعيل بمعنى الفاعل، و هو من توالت طاعته من غير أن يتخللها عصيان ، و بمعنى المفعول ، فهو من يتوالى عليه إحسان الله تعالى و إفضاله ،تعريفات السيد و لا بد من تحقق الوصفين حتى يكون وليا في نفس الأمر ، فيشترط فيه كونه محفوظا كما يشترط في النبي كونه معصوما كما في رسالة الإمام القشيري.(1/58)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59999کی تصدیق کریں
0     656
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات