ذکر دعاء اور درود

" الہام ظنی ہے" کا مطلب- دنیا میں جنتی ساتھی دیکھنے کی دعا کرنا

فتوی نمبر :
60480
| تاریخ :
2011-11-18
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

" الہام ظنی ہے" کا مطلب- دنیا میں جنتی ساتھی دیکھنے کی دعا کرنا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ علماء نے لکھا ہے کہ الہام، ادلۂ شرعیہ میں سے نہیں ہے ،اس سے احکام ثابت نہیں ہوتے، جبکہ دوسری جگہ فرماتے ہیں کہ الہام ظنیات میں سے ہے تو سوال یہ ہے کہ ادھر ظنیات سے کیا مراد ہے؟ اگر دلیلِ ظنی مراد ہے تو دلیلِ ظنی سے تو احکام ثابت ہوتے ہیں اور اگر دلیلِ ظنی مراد نہیں تو پھر ادھر الہام کے ظنیات میں سے ہونے سے کیا مراد ہے؟ دلائل سے وضاحت فرمائیں۔
۲۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ ولی کو کشف کے ذریعے معلوم ہو جائے کہ میں جنتی ہوں یا کسی اور کے بارے میں کہ فلان جنتی ہے اگر ہو سکتا ہے تو دلیل سے وضاحت کریں۔
۳۔ دعا میں ایسے الفاظ استعمال کرنا کہ ’’یا اللہ مجھے اپنا جنتی ساتھی دنیا میں دکھا دے‘‘، جائز ہے یا نہیں؟ دلائل فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بھی حکمِ شرعی کو ثابت کرنے کے لیے ، ادلۂ اربعہ ( قرآن، سنت، اجماع اور قیاس) میں سے کسی ایک دلیل کا پایا جانا ضروری ہے اور الہام ادلۂ اربعہ میں سے کسی ایک کے تحت بھی داخل نہ ہونے کی وجہ سے اثباتِ احکام کے لیے کافی نہیں اور اس کا ظنی ہونا باعتبارِ صدق اور یقین کے ہے نہ کہ دلیل ہونے کے اعتبار سے ، لہٰذا دونوں قولوں میں کوئی تعارض نہیں۔
جبکہ کسی ولی کو اللہ رب العزت کی طرف سے کشف کے ذریعہ اپنایا کسی اور کے جنتی ہونے کا معلوم ہو جانا ناممکن اور محال نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے اس پر منکشف فرما دیں، تا ہم اپنے جنتی ساتھی کو دنیا میں دیکھنے کی دعا کرنا کشف و الہام کے مترادف ہونے کی وجہ سے پسندیدہ نہیں، بلکہ اللہ رب العزت سے جنت میں ایک ساتھ جمع ہو جانے کی دعا کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی شرح العقائد: و الھام المفسر بالقاء معنی فی القلب بطریق الفیض لیس من اسباب المعروفة بصحة الشی عند اھل الحق اھ و فی ھامشه فالالھام لیس بحجة عند الجمہور إلا عند المتصوفة اھ (ص: ۲۳)۔
و فی الفقه الأكبر: و الكرامات للأولياء حق الخ (ص: 51)۔
و فی شرح الطحاوية: فَالْخَارِقُ ثَلَاثَةُ أَنْوَاعٍ: مَحْمُودٌ فِي الدِّينِ، وَ مَذْمُومٌ، وَ مُبَاحٌ, فَإِنْ كَانَ الْمُبَاحُ فِيهِ مَنْفَعَةٌ كَانَ نِعْمَةً، وَ إِلَّا فَهُوَ كَسَائِرِ الْمُبَاحَاتِ الَّتِي لَا مَنْفَعَةَ فِيهَا. قَالَ أَبُو عَلِيٍّ الْجُوزَجَانِيُّ: كُنْ طَالِبًا لِلِاسْتِقَامَةِ، لَا طَالِبًا لِلْكَرَامَةِ، فَإِنَّ نَفْسَكَ مُتَحَرِّكَةٌ فِي طَلَبِ الْكَرَامَةِ، وَ رَبُّكَ يَطْلُبُ مِنْكَ الِاسْتِقَامَةَ.(ص: 495)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60480کی تصدیق کریں
0     1152
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات