قرض

ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
62849
| تاریخ :
2023-03-12
معاملات / مالی معاوضات / قرض

ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب سوال کچھ اس طرح ہے، کہ ایک شخص پاکستان سے محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب جارہا ہے اس سلسلے میں اُسے جانے کیلئے یہاں پاکستان میں ایک مخصوص روپے جمع کرکے جانا ہے اسکے لئے سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والے اپنے رشتہ دار یا کسی دوست سے ایک لاکھ روپے پاکستانی بطورِ قرض مانگتا ہےجو کہ سعودیہ میں ہے اور دوست اسے وہ رقم بھیجتے ہیں، رقم بھیجتے وقت اُن کے درمیان یہ معاہدہ طے نہیں پاتا ہے کہ مذکورہ رقم وہ سعودی ریال کے حساب سے وصول کرے گا ، اب جس شخص نے قرضہ لیا ہے وہ بعد میں سعودیہ جاکر وہ قرض ادا کرنا چاہتا ہے تو جس شخص نے قرض دیا ہے وہ اب وہاں کے حساب سے رقم واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ کیا قرض لینے والا شخص ریال کے حساب سے قرض واپس کرے گا یا روپےکے حساب سے؟ دینِ اسلام کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں تاکہ فریقین کے مابین مسئلہ حل ہو سکے، اگر قرض دیتے وقت وہاں کرنسی کا کوئی معاہدہ نہیں ہو اتھا تو کیا اب ریال کے حساب سے رقم واپس لینا اُن کے لئے جائز ہوگا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کہ سعودی دوست نے شخصِ مذکور کو براہِ راست ریال دیے ہیں یا پاکستانی کرنسی میں ریال تبدیل کروا کے پاکستانی کرنسی دی ہے، تاکہ اس کے مطابق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاتا، تاہم اگر سعودی دوست نے سعودیہ سے منی چینجر وغیرہ کے ذریعے ریال پاکستانی کرنسی میں تبدیل کروا کر مذکور دوست کو پاکستانی کرنسی بھیجی ہو اور مذکورشخص کو پاکستانی کرنسی ہی موصول ہوئی ہو تو ایسی صورت میں شخص مذکور پر پاکستانی کرنسی میں ہی قرض کی ادائیگی لازم ہوگی، لہذا سعودی دوست کا ریال کی واپسی کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں ہوگا ، تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو سوال دوبارہ تفصیل سے لکھ کر ارسال کردیں ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکم شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : و إن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه ، و كذلك لو قال أقرضني عشرة دراهم غلة بدينار، فأعطاه عشرة دراهم فعليه مثلھا ، و لا ينظر إلى غلاء الدراهم ولا إلى رخصها۔اھ (5/162)
و فی الدر المختار : (و إلا) بأن لم يتجانسا (شرط التقابض) لحرمة النساء (فلو باع) النقدين (أحدهما بالآخر جزافا أو بفضل و تقابضا فيه) أي المجلس (صح، و) العوضان (لا يتعينان) حتى لو استقرضا فأديا قبل افتراقهما أو أمسكا ما أشار إليه في العقد و أديا مثلهما جاز۔اھ (5/258)-
و فی الدر المختار : فإن الديون تقضى بأمثالها فيثبت للمديون بذمة الدائن مثل ما للدائن بذمته فيلتقيان قصاصا۔اھ (4/320)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62849کی تصدیق کریں
0     984
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات