قرض

اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

فتوی نمبر :
68078
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / قرض

اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

السلام علیکم!
میں نے اپنے والد صاحب کی زندگی میں انکا گھر خریدنے کے لئے اپنی کمپنی سے قرض لیا تھا جو کہ میں اپنی تنخواہ سے ہر مہینے کچھ نہ کچھ رقم ادا کرتا آرہا ہوں، بعد ازاں والد صاحب اور دیگر گھر والوں (یعنی میرے بھائی، بہن اور والدہ) کی رضا مندی سے یہ طے پایا کہ گھر کو بیچ کر قرض کی رقم ادا کردیں گے، گھر فروخت ہوگیا اور والد صاحب نے ایک چھوٹا فلیٹ خرید لیا , لیکن کمپنی کے قرض کی ادائیگی نہ ہوسکی،کمپنی سے قرض لیتے وقت میری یہ نیت نہیں تھی کہ میں والد صاحب سے یہ رقم واپس لونگا ،لیکن کئی دفعہ میرے والد صاحب اور والدہ نے کہا کے قرض کی ادائیگی کردیں گے، والد صاحب قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں، اور میں اپنے والد صاحب کی دی ہوئی ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں کہ فلیٹ بیچ کر شرعی تقاضوں کے ساتھ وراثت تقسیم کردی جائے،مجھ سمیت ہم تین بھائی، دو بہنیں اور والدہ ہیں،والد صاحب کے ذمے کچھ قرض بھی باقی ہے جو انہوں نے اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں لیا تھا ، بہن کو بھی والد صاحب نے کچھ رقم بطور قرض دی تھی ،کیا وہ رقم بھی وراثت کے مال میں جمع ہوگی یا پھر بہن کی وراثت کے مال میں سے منہا کردیا جائیگا؟ جائیداد کی تقسیم کس طرح سے ہوگی رہنمائی فرمادیں!جزاک اللہ۔
نوٹ: گھر کی پراپرٹی والد صاحب کے نام پر تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب والد مرحوم کو رقم دیتے وقت قرض کی یا واپس لینے کی صراحت نہیں کی تھی تو یہ سائل کی طرف سے والد مرحوم کے ساتھ تبرع و احسان شمار ہوگا، لہذا سائل مذکور رقم کا مطالبہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی ترکہ سے یہ رقم منہا کر سکتا ہے، البتہ اگر تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں اور سب بخوشی سائل کا قرض ترکہ سے ادا کرنا چاہیں تو انہیں اس کا اختیار حاصل ہے۔
جبکہ سائل کے والد مرحوم نے جو رقم سائل کی بہن کو بطورِ قرض دی ہو تو ترکہ کی تقسیم میں مذکور رقم بھی شامل کرکے ورثاء کے درمیان یہ رقم حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائل کے والد مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اُنکے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال مذکور فلیٹ سمیت جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو یا بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو تو اس کی ادائیگی کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ اگرمرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/1) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل چونسٹھ(64) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو آٹھ(8) حصے، ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) حصے، جبکہ ہر ایک بیٹی کوسات(7) حصے دیے جائیں - و اللہ خیر الوارثین

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها۔اھ (5/ 690)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68078کی تصدیق کریں
0     1719
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات